ہنزہ نیوز اردو

پاکستان کی سالمیت اور بقا ء کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے سے دیریغ نہیں کرنا ہوگا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت 23 مارچ ہنزہ نیوز(پ ر) 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے الفلاح ویلفےئر فاؤنڈیشن کے آفس میں پروقار تقریب زیر صدارت چےئر مین نجیب الحسن منعقدہوا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجیب الحسن نے کہا کہ آج اس عظیم دن کی مناسبت سے ہمیں عہدکرنا ہوگا کہ پاکستان کی سالمیت اور بقا ء کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے سے دیریغ نہیں کرنا ہوگا۔اور انہوں نے کہا کہ الفلاح ویلفےئر دکھی انسانیت کی خدمت کے ذریعے علاقے میں تبدیلی لائیں گے ، گلگت بلتستان کے مظلوم و محروم عوام کے فلاح و بہبود کی خاطر تمام تر وسائل سے استفادہ کریں۔ رنگ و نسل ،ذات و مذہب کی بنیاد پر نفرتوں کے بیج کو جڑ سے اکھاڑ پھینک کر تعلیمات اسلامی کی روشنی میں معاشرے کی اخلاقی، معاشی، سماجی اور سیاسی قدروں کو پروان چڑھائیں گے۔عابد حسین کوالفلاح ویلفےئر فاؤنڈیشن شعبہ داد رسی کا انچارچ بنایا گیااس موقع پرعابد حسین نے کہاکہ شعبہ داد رسی کو اسی طرح الفلاح ویلفےئر فاؤنڈیشن کے مالی تعاون سے گلگت بلتستان میں صحت عامہ، تعلیم اور معاشی ابتری کے خاتمے کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور مستقبل میں پورے علاقے میں فلاحی منصوبوں کا جال بچھایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر مخیر حضرات کے تعاون سے مستقل اور دیر پا نتائج کے حامل منصوبوں پر غور کیا جارہا ہے اور بہت جلد راستے کی تمام رکاوٹوں کو دورکرکے کام شروع کیا جائیگا جس سے علاقے میں غربت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ بیروزگاری میں بھی کمی واقع ہوگی۔اور الفلاح ویلفےئر فاؤنڈیشن کے چےئرمین نجیب الحسن و عہدیداروں نے عابد حسین کوشعبہ دادرسی کے انچارج بننے پر تحہ دل سے مبارک باد پیش کیا آخر میں پاک فوج کے تمام شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیااور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مزید دریافت کریں۔