ہنزہ ( اجلال حسین ) جشن آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی ہنزہ پولیس نے ہنزہ کے مختلف علاقوں میں جنگ آزادی گلگت بلتستان اور پاکستان کی بقاء قوم کے تحفظ کے لئے شہید ہونے والے شہداء ہیروزمیجر غلام مرتضیٰ، صوبیدار میجر فدا علی، شہید عادل کریم، شہید سمیع اللہ کے علاوہ دیگر قبروں پر پولیس کے چاق چوبند دستوں نے سلامی دی اس موقع پر ڈی سی ہنزہ کپٹن(ر) سید علی اصغر، ایس پی ہنزہ محمد امین کھوکھر نے سلامی لی اور شہداء کے قبرپر ڈی سی ہنزہ اور ایس پی نے پھولوں کے ہار بھی چڑھائے ۔ تقریب سلامی میں جنگ آزادی کے شہداء کے علاوہ پاک فوج اور پولیس میں شہید ہونے والے جوانوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعا کہ جنگ آزادی گلگت بلتستان کے شہداء اور مملکت خدداد پاکستان کی ترقی اور بقا ء کے لئے جس انداز میں اپنی قربانیاں پیش کی ہے اللہ تعالیٰ ان کی درجات کو بلند کریں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کے ساتھ ان کے خاندان کو شہداء کی نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک اور قوم کی حفاظت کرنے کا اعلیٰ ہمت توفیق دیں آمین۔ ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہنزہ کپٹن (ر) سید علی اصغر نے جنگ آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ا ن قوموں سے پوچھو آزادی کیا ہوتی ہے اور آج بھی آزادی کے لئے ترس رہے ہیں او ر آج تک آزادی کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دیتے ہیں قربانی کے بغیر آزادی ممکن نہیں ، ہم اُن شہیدوں اور غازیوں کوخراج عقدیت اور سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان کے آزادی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نام آزادی کہنا آسان ہے مگر جن قوموں نے جس طرح آزادی حاصل کی ہے اُن کو معلوم ہے کہ آزادی کس چیزکا نام ہے ۔ ہم خراج تحسین پیش کرتے ہے جنہوں نے بے سرو سامانی کے عالم میں گلگت بلتستان کو ڈوگرں سے آزاد کر ایا ۔ ڈی سی ہنزہ نے مزید کہا کہ کسی بھی قوم کو آزادی حاصل کرنے کے لئے سینکڑوں اور لاکھوں قربانیاں پیش کرنی پڑتیں ہیں جس کے بعد ہی غلامی سے لوگ آزادی حاصل کرتے ہیں ہم عوام گلگت بلتستان کو فخر کے نگاہ سے دیکھتے ہے جنہوں نے گلگت بلتستان کو یکم نومبر 1947ء کو آزاد کرکے آزادی و خود مختاری حاصل کی، جس کے بعد گلگت بلتستان کو پاکستان کے ساتھ الحاق کیااور آج کا دن گلگت بلتستان کے عوام کے لیے خوشی کا دن ہیں انہوں نے کہا آج کا دن اس عہد کا اعادہ کریں کہ آج ہم سب مل کر اس خداداد پاکستان اور گلگت بلتستان کو گل گلزار بنا ئیں گے اور اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔اس کے علاوہ تقریب میں لائن ڈیپارنمنٹ کے سربرہان شریک ہو ئے جبکہ ہنزہ کے دیگر سرکاری وغیر سرکاری سکولوں میں اس دن کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئے اور گلگت بلتستان کے اُن شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کئے۔