ہنزہ نیوز اردو

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صدر نمبردار اسلم نے کہا کہ آئندہ انے والے انتخابات میں ہنزہ کے باشعور عوام ایک ایسا لیڈر کا انتخاب کرے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ نگر25 اپریل ہنزہ نیوز (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صدر نمبردار اسلم نے کہا کہ آئندہ انے والے انتخابات میں ہنزہ کے باشعور عوام ایک ایسا لیڈر کا انتخاب کرے جواس خطے کے لئے کام کر نے کے علاوہ علاقائی مسائل اور عوام کی درینہ مطالبات پورا کر سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں تعصب سے بالاتر، مذہبی و سیاسی وابستگیوں سے دور رکھ کر عوامی لیڈر کا انتخاب کرنا ہوگا۔ نمبردار اسلم نے مزید کہا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور نہ صرف ہنزہ کے عوام بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کے لئے ایک چیلنج ہے سیاسی و سماجی حلقوں کو عوام کی حقوق دلانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا پڑے گا۔ کیونکہ اس وقت پاک چین اکنامک کوریڈور منصوبے میں گلگت بلتستان کے عوام کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے عوامی حلقوں کے لئے آئندہ انے والے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں پر اہم ذمہ داری ہو گی۔

مزید دریافت کریں۔