ہنزہ نیوز اردو

پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں جاری تھیٹر فیسٹیول میں گلگت بلتستان کی ثقافت کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

اسلام آباد: پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس(پی-این-سی-اے) میں جاری نیشنل تھیٹر فیسٹیول میں گلگت بلتستان کی ثقافت کو مسخ کر دیا گیا۔فیسٹیول میں تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر کے تھیڑ گرپس نے اپنے علاقائی ڈرامے پیش کئے، زرائع کے مطابق گزشتہ روز گلگت بلتستان کے صابر نامی بندے کا شناختی کارڈ استعمال کر کے ایک غیر مقامی کلب کو موقع دیا گیا جس میں تمام فنکاروں کا تعلق بھی پنجاب سے تھا،یہاں یہ بات واضح ہو کہ گلگت بلتستان کے مختف کلبوں نے فیسٹول میں حصہ لینےکے کوشش کی لیکن انہیں شامل نہیں کیا گیا اور گلگت بلتستان کے نام پر ایک غیر مقامی کلب کو گلگت بلتستان کا کلب دکھا یا گیا۔تھیٹر پلے میں گلگت بلتستان کی ثقافت کی دھجیاں بکھیری گئیں، چترالی ٹوپی کو گلگت بلتستان کی ٹوپی بنا کے دکھایا گیا، خواتین کو گلگت بلتستان کے ثقافتی لباس کے بجائے کشمیرملبوسات پہنائے گئے اوربلتستان کی ثقافتی ٹوپی “نہ ٹنگ” کو خواتین کو پہنایا گیا۔ گلگت بلتستان سے منسوب کئی مشہور کہانیوں کی بجائے فوک ڈرامے کے نام پر ایک خد ساختہ کہانی کو پیش کیا گیا۔

مزید دریافت کریں۔