ہنزہ نیوز اردو

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر جان عالم اور دیگر کارکنا ن پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( بیورو رپورٹ)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن کے قیادت میں گلگت بلتستان ترقی کی رہ پر گامزان ہے جس کا ثبوت بہت ہی کم عرصے میں ضلع ہنزہ ایک فعال ضلع بن چکا ہیں اور نشااللہ وعدے کے مطابق عید الفطر کے فوراً بعد ہی بالائی ہنزہ کے تحصیل گوجال کو سب ڈویثرن اور شناکی کو تحصیل کے درجہ کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے صدر جان عالم نے گزشتہ روز ہنزہ میں کارکنوں کے ہمراہ ایک پرُ ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے میڈیا پا کستان مسلم لیگ ن ہنزہ دھڑوں میں تقسیم ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے عہداداران اور کارکنان اس پریس کانفریس کے وساطت سے بتانا چاہتے کہ ہمارے پارٹی میں کسی قسم کی دھڑے یاگروپ بندی نہیں ہیں اور یہ بھی بتانا چاہتے ہے کہ دھڑوں کی باتیں پھیلانے والوں کا پاکستان مسلم لیگ ن سے کوئی واسطہ نہیں جو کہ انتخابات سے قبل پارٹی کو چھوڑتے ہوئے دیگر امیدواروں کے ساتھ انتخابی مہم کا حصہ بن چکے ہیں جبکہ دوسری جانب گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے چند کارکنان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ضلعی صدر پارٹی کو این جی او، سرکاری اداروں پر دباو اور دیگر ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بنتا ہے مگر ایسا نہیں ہیں ۔ پریس کانفرنس میں حصہ لینے والے کارکنا ن ہمارے لئے محترم ہیں اور ہم امید دلاتے ہیں کہ کبھی بھی ہم نے کسی ادارے پردباو یا حکمرانی کے انداز میں پارٹی کو چلائے ہیں اور انشاللہ آئندہ پارٹی کو مضبوط اور مزید فعال کرتے ہوئے پارٹی کی قیادت کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ جس سوچ کے ساتھ ہمارے کارکنون نے پریس کانفرنس کیا ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے بھی نوٹس لیتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دیا ہے انشاللہ بہیت جلد ان کی تحفظات کو دور کیا جائے گا اور باقی پارٹی ڈسپلن کے خلاف کام کرنے والے اپنی اپ کو پارٹی کا رکن سمجھتے ہیں تو ان کی یہ بھول ہیں انہوں نے انتخابات میں اپنے اپ کو پارٹی سے خود الگ ہو کر دیگر امیدواروں کے ساتھ مہم میں شریک ہوئے ہیں اُس دن سے ان کا پاکستان مسلم لیگ ن کے سے وابسطگی ختم ہو چکی ہیں۔پریس کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر جان عالم نے مزید کہا کہ ہم شکر گزار ہے پارٹی کی صوبائی قیادت کا جنہوں نے مجھے پر اعتماد کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ جو کہ ایک ماڈل ضلع ہے کی قیادت سونپ دیا ہے اور ہم انشااللہ صوبائی قیادت کے اعتماد کو بحال کرتے ہوئے علاقے کی تعمیر وترقی ، عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کو ہنزہ میں مزید فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔ایک سوال کے جواب میں ضلعی صدر جان عالم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ میں کوئی دھڑا بندی نہیں ہیں گزشتہ ضمنی انتخابات میں پارٹی کو خیر باد کہنے والے شور مچاتے ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف علاقے میں ہونے والی ترقی کو رُوک دینا ہیں تاکہ پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ میں بدنام ہو جائے۔اور انشاللہ ان کے اس عزائم کو ناکام بنا دینگے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی قیادت کے علاوہ علاقے کے منتخب ممبر میر سلیم خان ، رکن ممبررانی عتیقہ غضنفر اور گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کے ساتھ بھر پور تعاون کا اظہار کرتے ہوئے ضلع ہنزہ میں ترقی کے عمل کو مزید بہتر کرنے کے ساتھ عوام کے مشکلات کو حل کرنے میں پنا کردار ادا کرینگے۔

مزید دریافت کریں۔