گلگت( پ۔ر) پاکستان مسلم لیگ نون علماء و مشائخ ونگ کی حکومت ہوتے ہوئے ان کا ابھی تک مطالبہ پورا نہیں ہوا۔پاکستان مسلم لیگ علماء و مشائخ نون در بدر پھر رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ اور وزراء سمیت لیگی ممبران ان کوئی لفٹ نہیں کر رہے ہیں ، پاکستان مسلم لیگ نون علماء و مشائخ کو پیپلز پارٹی علما ونگ کی طرف دعوت دیتا ہوں، لیگی وزیر اعلیٰ اور وزراء لیگی علماء و مشائخ کو نظر انداز کر رہے ہیں یہاں پیپلز پارٹی میں ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائیگا۔
ان خیالات کا اظہار دیامر علماء و مشائخ کے صدر مولانا پیر محمد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نہ ہونے کے باوجود پیپلز پارٹی جی بی کا صدر امجد ایڈوکیٹ مستقبل کا وزیراعلیٰ ہے۔ہماری پیپلز پارٹی علماء ونگ کو نہایت عزت کے ساتھ اعلیٰ پیمانے پر قدر بھی کرتا ہے۔پیپلز پارٹی علما و مشائخ کی قدر کرتے ہوئے امجد ایڈوکیٹ نے ہمیں گلگت میں علماء ونگ کے لئے دفتر کھولا ہے جبکہ لیگی حکومت ہونے کے باوجودان کو یہ عزت دی جاتی ہے نہ ان کی مناسبت سے کوئی عہدہ دیا ہے اور نہ ان کو دفتر دی جاتی ہے۔
مولانا پیر محمد نے کہا کہ لیگی علما و مشائخ ن کو وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے لئے سالوں سال لگ جاتے ہیں ایسی پارٹی میں رہ کر اپنا وقت ضائع نہ کریں ، پیپلزپارٹی کے تمام عہدیداران و کارکنان پیپلز پارٹی علماء و مشائخ کا قدر کرتی ہے اس لئے لیگی علماء و مشائخ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکریں آپ کو عزت دی جائیگی۔
![](https://urdu.hunzanews.net/wp-content/uploads/2019/11/art-urdu-300x150.gif)
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ