گلگت(پ۔ر)پاکستان مسلم لیگ نون علماء مشائخ ونگ گلگت بلتستان کا نمائندہ وفد جس میں مولانا نادر خان اشرفی، ریاض الدین، شیخ غفاری، شیخ ارشد حسین نجفی و دیگر نے اسماعیلی ریجن کونسل کے صدر نعیم اللہ خان، الواعظ فداعلی ایثار کے ساتھ ایک اہم ملاقات کیا۔علماء مشائخ جی بی نمائندہ وفد کا اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر و اراکین نے خوش آمدید کیا۔علماء مشائخ نون کا وفد نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور پاکستان میں امن پیدا کرنے میں ہم سب نے مثبت اقدام اٹھانا ہے۔کسی بھی ملک و ملت میں یوتھ نسل کا کردار زیادہ اہم ہوتا ہے۔اگر ہم یوتھ پر محبت نہ کریں گے تو آنے والے کل میں ہمیں ان یوتھ سے فائدہ کم ہی ملے گا۔
علماء مشائخ کے وفد نے کہا کہ پاکستان آرمی کی لازوال خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ہم میں سے کسی کا بھائی عزیز نے ملک کی دفاع کرتے ہوئے شہید ہوکر دنیا سے چلا گیا ہے۔ان کی خدمات اور قربانی سے ہم یہاں سانس لے رہے ہیں۔سوشل میڈیا میں ملک کے خلاف سکیورٹی اداروں اور لسانی مذہبی خلاف چلانے والوں کو ہم سب مل کر انتقام لینا ہے۔اس حوالے سے ہم علماء کرام الواعظ مذہبی جگہوں اور اجتماعات کے علاوہ غمی اور خوشی میں سوشل میڈیا کے منفی پہلو کے متعلق اپنے نوجوانوں کو بچانا تھا۔اور آپس میں مل جل کر امن کے لیے اپنے ہاتھوں کو آگے بڑھانا ہے۔اسماعیلی ریجن کونسل کا صدر نعیم اللہ خان اور فداء علی ایثار وی دیگر نے علماء مشائخ ونگ جی بی نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امن امان کے لیے علماء مشائخ کا کردار بہت اچھا ہے۔ملک کے دیگر حصوں میں مذہبی امور کا وزیر مشیر معاون خصوصی ہوتا ہے۔یہاں گلگت بلتستان میں بھی ہونا بہت ضروری
ہے۔امن امان کے لیے ہم سب نے حکومت کا سپورٹ کرنا ہے۔ہم سب پاکستان کے چاہنے والے ہیں۔ایک دوسروں کے ساتھ تسلسل سے ملاقات کرنے سے مؤثر امن پیدا ہوتا ہے۔ہم نے برے وقت میں دونوں مسالک کے درمیان اخوت بھائی چارگی کا فضاء قائم کرنے کے لیے کردار ادا کیا ہے۔مزید امن امان کے لیے ہم خدمات کرتے رہیں گے۔علماء مشائخ نون کے ساتھ ہر قسم کا سپورٹ کریں گے۔اس قسم کے ویژن لے کر در در میں پھرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ