ہنزہ نیوز اردو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر جگری کی جانب سے منعقدہ شمولیتی تقریب میں سینکڑوں نوجوانوں نے پاکستان تحریک میں شمولیت اختیار کر لی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت (پ۔ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر جگری کی جانب سے منعقدہ شمولیتی تقریب میں سینکڑوں نوجوانوں نے پاکستان تحریک میں شمولیت اختیار کر لی، اس موقع پر صوبائی سیکریٹریٹ خومر میں تقریب منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر سید جعفر شاہ نے پارٹی میں شامل ہونے والے نوجوانوں خصوصاً جہانگیر جگری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی محنت سے نوجوان جوق درجوق تحریک انصاف کے کاررواں کا حصہ بن رہے ہیں جو کہ لائق تحسین ہے، سید جعفر شاہ نے مزید ہر انقلاب اور تبدیلی میں نوجوان طبقے نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے، نوجوانوں کی شمولیت سے آنیوالے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی بھر پور کامیابی یقینی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کے مزے لوٹنے والے روایتی سیاستدانوں کو اب اپنے حلقوں میں نوجوانوں کی مزاحمت کا سامنا ہے جس سے یہ روایتی سیاستدان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں

مزید دریافت کریں۔