ہنزہ نیوز اردو

پاکستان اس خطے کو متنازعہ تسلیم کرتا ہے تو یہ بھی تسلیم کرے کہ یہاں کی زمینیں بھی متنازعہ ہیں آغا علی رضوی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

سکردو (پ ر): مجلس وحدت مسلمین پا کستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خالصہ سرکار کے نام پر عوامی اراضی کو ہتھیانے نہیں دیں گے۔ ماہ مبارک رمضان میں مختلف ادارے عوامی ملکیتی اراضی پر ٹوٹ پڑے ہیں جوکہ انتہائی دکھ کی بات ہے۔ چند ادارے جنگ آزادی اور پاکستان بننے سے قبل کے سکھوں کے قوانین کے سہارے عوامی اراضی پر قابض ہونا چاہتے ہیں۔ بتایا جائے کہ یہاں کی زمینوں کو ہندوں سے چھڑانے میں کس ادارے کا کردار رہا ہے جسکی بنیاد پر کہہ سکیں کہ ان کی زمین ہے۔ جن منصوبے کے معاوضہ ادا کیا گیا ہو یا عوامی رضا مندی سے لی گئی ان کے علاوہ ایک انچ زمین پر دعوی کرنا ظلم ہے۔ جسکا جی چاہے یہاں کی زمینوں کو غیرقانونی طور پر انتقال کرتے یا الاٹ کرتے گئے ہیں جو کہ غیر آئینی عمل ہے۔ پاکستان اس خطے کو متنازعہ تسلیم کرتا ہے تو یہ بھی تسلیم کرے کہ یہاں کی زمینیں بھی متنازعہ ہیں۔ کسی بھی ادارے کو زمین درکار ہو تو معاوضہ ادا کرے یا مقامی عوام سے منوا کر حاصل کرے زبردستی قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔

مزید دریافت کریں۔