ہنزہ 05 مئی، 2016ء ہنزہ نیوز( اجلال حسین ) پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے ضمنی انتخابات حلقہ6ہنزہ میر سلیم خان نے وزیر اعظم پاکستان و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاللہ ہم بھی میاں صاحب کے اعتماد پر اتر تے ہوئے ہر ممکن کوشش کر وں گا اور عوام کے توقعات کا قدر کرتے ہوئے عوام کی خدمت کر وں گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور ان کی کی جانب سے بنائی گئی سروے ٹیم جنہوں نے علاقے کا دورہ کرکے عوام کی رائے جاننے کی کوشش کی، اور عوام نے سروے ٹیم کا قدر کرتے ہوئے اپنی رائے پیش کیی، کا ہم بے حد مشکور ہیں جنہوں نے مجھے ٹکٹ دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور توقع ہے کہ 28مئی کو ہونے والی ضمنی انتخابات میں بھر پور تعاون کرینگے۔
میر سلیم خان نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں مزید کہا کہ ہنزہ کے عوام نے گزشتہ سال ہونے والی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نامز امیدوار میر غضنفر علی خان کو بھاری اکثیریت سے کامیاب کیا تھا جبکہ میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم پاکستان نے انہیں گلگت بلتستان کے گورنر کے عہدے پر فائز کرتے ہوئے عوام کے امنگوں کے مطابق فیصلہ کر لیا تھا جس کے بعد علاقے کی حلقہ6ہنزہ کی نسشت خالی تھی جس کے بعد ایک دفعہ پھر میاں محمد نواز شریف نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا ہم بے حد مشکور ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہنزہ مزید کہا کہ سابق حکومت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے ہنزہ کے عوام اس وقت لوڈ شیڈ نگ کا سامنا کررہے ہیں ۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور ورزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گورنر گلگت بلتستان کی اپیل پر عطاآباد جھیل پر 27میگاواٹ بجلی کے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے انشاللہ بہت جلد اخری مراحل میں پہنچ جائے گا جبکہ ایمرجنسی بنیادوں پر لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے ہمسایہ ملک چین کے ساتھ بات چیت بھی ہو رہی ہے بہت جلد عوام ہنزہ کے لئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے بجلی لایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام ہنزہ کا ہم شکر گزار ہیں جنہوں نے گزشتہ کئی انتخابات میں ایک دفعہ نہیں بلکہ تین سے چار مرتبہ میر غضنفر علی خان کو کامیاب بنا کر عوام کی خدمت کرنیکا موقع دیا تھا اور انشاللہ ہمیں توقع ہے کہ آےئندہ ہونے والی ضمنی انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ ہمیں کامیاب کر ینگے۔