ہنزہ نیوز اردو

ٹور ڈی خنجراب کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے زیر نگرانی خواتین سائیکل ریس عطاآباد جھیل مون بریج سے8کلومیٹر گلمت پولو گراونڈ میں اختتام پزیر

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) ٹور ڈی خنجراب کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے زیر نگرانی خواتین سائیکل ریس عطاآباد جھیل مون بریج سے8کلومیٹر گلمت پولو گراونڈ میں اختتام پزیر ، ضلعی ہیڈ کواٹر علی آباد سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹ نمبر22 انمول کریم دخترکریم خان جبکہ دوسری پوزیشن حسینی گوجال نمبر11 نیلوفر امیردخترامیراللہ جبکہ تیسری پوزیشن سانیکا اختر دختر اختر ساکن مایون نمبر13شناکی نے حاصل کی۔علاقے کے عوام نے خواتین سائیکلسٹ کو عطاآباد جھیل سے گلمت پولو گراونڈ تک شاہراہ قراقرم کے دنوں اطراف کھڑے ہوکر خوش آمدید کہا۔ ضلعی انتظامیہ ہنزہ کی جانب سے تعریفی اسناد کے علاوہ پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹس کو نقد انعام سے بھی نوازہ۔ ضلعی سطح ہونے والی خواتین سائیکل ریس میں ضلع بھر سے29خواتین شریک ہوئے۔ ضلعی سطح پر ہونے والے خواتین سائیکل ریس کے اختتام گلمت پولو گراونڈ میں پروقار تقریب ہو ئی ۔ اختتامی تقریب کے مہمان صدر اسماعیلی ریجنل کونسل شریف میر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ادیب حسین نے خطاب کرتے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کا شکریہ ادا کر تا ہو ں جنہوں نے ضلع ہنزہ میں پہلی دفعہ خواتین سائیکل ریس کا انعقاد کیا جس کہ وجہ سے خواتین میں حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ اس ایونٹ کی وجہ سے بین الاقومی سطح پر سیاحت کو فروغ ملنے کے ساتھ گلگت بلتستان میں مختلف بین الاقومی سطح کے مختلف کھیلوں کا انعقاد ہو گی۔تقریب میں مقررین نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو تعلیم کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہیے جس طرح مرد بھی مختلف کھیلوں میں حصہ لیتے ہے ۔ خواتین جس طرح تعلیم میں مردوں سے آگے بڑھ گئے ہیں اسی طرح مختلف کھیلوں میں بھی آگے بھی سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ان خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہین جنہوں نے ٹور ڈی خنجراب کے حوالے سے ضلعی سطح پر منعقدہ خواتین سائیکل ریس میں حصہ لیا اور 8میٹر کا طویل فاصلہ طے کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کی اسی طرح ہم ضلعی انتظامیہ ہنزہ کا بھی شکر گزار ہے جنہوں نے مردوں کے شانہ بشانہ خواتین کے لئے سائیکل ریس کا اہتمام کیا۔اس موقع پر اے سی ایل آر عارف حسین نے انتظامیہ کی جانب سے عوام ہنزہ کا شکریہ ادا کیا جن کی تعاون سے پہلی دفعہ ضلعی سطح پر ہونے والی خواتین سائیکل ریس کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہیں۔

مزید دریافت کریں۔