ہنزہ نیوز اردو

وفاقی وزیر اطلاعات کی گلگت بلتستان کے ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی اور وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی تردید

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

فدا حسین: وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے گلگت بلتستان کے ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کی تردیدکرنے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی بھی تردید کی ہے۔

ریڈیو نیوز نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے سات سو ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوںکا اعلان کیا تھا مگر صرف پانچ ارب روپے کے پیسے جاری کئے ۔ فواد چوہدری کے بقول ا س کا مطلب وہ منصوبے صرف کاغذوں کی حد تک محدود تھے اور زمین پر ان منصوبوں کا کوئی وجود نہیں تھا ۔اس لئے اب وفاقی وزارت منصوبہ بندی ان تمام منصوبوں کو جمع کرنے کے بعد ان کا جائزہ لے رہی ہے (جائزہ مکمل ہونے کے بعد) کے بعد گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں گے وہ منصوبے سی پیک اور وفاقی حکومت دونوں کے ماتحت ہوں گے ۔ وزیر اعلیٰ کی ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے چند دن پہلے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی وزیر اعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں پر کوئی بھی غیر جمہوری تبدیلی نہیں آئے گی۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ اور ان کے وزراء بار بار وفاقی حکومت پر ترقیاتی فنڈز روکنے اور ان میں کٹوتی کا الزام عائد کرتے ہیں ۔


ریڈیو نیوز نیٹ ورک،

مزید دریافت کریں۔