ہنزہ نیوز اردو

وفاقی حکومت اور ن لیگ کی صوبائی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے قوم پرست نظریے کو مزید تقویت مل گئی ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ۔ر) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے فیصلے کے بعد گلگت بلتستان کے عوام میں احساس محرومی مزید بڑھ گئی ہے۔وفاقی حکومت اور ن لیگ کی صوبائی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے قوم پرست نظریے کو مزید تقویت مل گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انچارج سنٹرل سیکریٹریٹ پی پی پی گلگت بلتستان آصف حسین میر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک جتنی بھی اصطلاحات ہوئی ہیں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی دور حکومت میں ہوئی جبکہ تحریک انصاف کے نا اہل گورنر کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی حکومت کو کرپشن کے مزید مواقع مل گئے ہیں ، صوبائی وزراء ٹھیکے اور نوکریاں بانٹ رہے ہیں اور گورنر نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔آصف حسین میر نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ، حفیظ الرحمان اپنی مخصوص ٹیم کے ساتھ بہت جلد مناور جیل میں ہونگے۔ صوبائی حکومت کرپٹ بیوروکریٹس کو مخصوص محکموں کے چارج دئے گئے ہیں تاکہ ان کو کرپشن کرنے میں مزید آسانی ہو۔اگر کرپٹ آفیسران اپنا قبلہ درست نہیں کریں گے تو ان کا مقام بھی حفیظ کے ساتھ مناور جیل میں ہوگا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے محکوم عوام کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں اور ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور پاکستانی قیادت کو بھی چاہئے کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں 

مزید دریافت کریں۔