ہنزہ نیوز اردو

وطن عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے جوان شہید فدا حسین کی جسد خاکی جب کشمل پہنچا تو رقعت آمیز منظر دیکھنے کو ملا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

سکردو  (اقبال علی):وطن  عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے جوان شہید فدا حسین کی جسد خاکی جب کشمل پہنچا تو رقعت آمیز منظر دیکھنے کو ملاپورا علاقہ غم میں ڈوبا،ہر آنکھ اشک بار،فضا آہ و سسکیوں سے گونجتا۔۔
کیسا منظر ہوگا جب بوڑھے باپ کے سامنے اکلوتے جوان بچے کی لاش پہنچی ہوگی!
کیا گزری ہوگی اس باپ پر جس نے اپنی پوری زندگی اس بچے کی خوشیوں پر قربان کیا ہو!

☆ تصویر دیکھ کر بوڑھے باپ کا غم اور کمر میں خم کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
باپ ہمیشہ جرات مند ہوا کرتے ہیں،ہمت میں چٹان کی مانند ہوا کرتے ہیں لیکن یہاں منظر بالکل مختلف ہے کیوں نہ ہو آخر جگر کا خون دیکر پالا تھا، بوڑھاپے کا واحد سہارا تھا،اسی کے سہارے تو زندگی جی رہا تھا۔
جب بوڑھا باپ پھوٹ پھوٹ کر رویا ہوگا تو جنازے میں شامل بزرگ،جوان،خواتین یہاں تک کہ ننھے ننھے بچے بھی سسک سسک کر روئے ہوں گے،زمین و آسمان رویا ہوگا
سلام ہو ایسے باپ پر جو وطن عزیز پر قربان کرنے کیلئے فدا حسین جیسے شہید پیدا کرتے ہیں۔
سلام ہو بوڑھے سکندر پر جس کی زندگی کمائی سرحدوں کی حفاظت میں کھو گئی۔

اے راہ حق کے شہیدو وفا کے تصویرو
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہی،

مزید دریافت کریں۔