گلگت ( پ ر): پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ قومی سطح کے اہم ترین کثیر الجماعتی کانفرنس میں گلگت بلتستان میں صاف شفاف انتخابات کا مطالبہ شامل کرکے پیپلزپارٹی نے ثابت کردیا کہ وہ گلگت بلتستان کے حقوق دینے اور جی بی کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنے لئے لڑنے والی حقیقی جماعت ہے۔ وطن عزیز کو اس وقت بڑے چیلینجوں کا سامنا ہے جس میں گلگت بلتستان کے انتخابات کی تاریخی حیثیت ہے پوری دنیا کی نظریں اس وقت جی بی پر مرکوز ہیں جی بی کے انتخابات میں کسی بھی قسم کی انجینئرنگ سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے متعلق منفی تاثر جائے گا۔ ایک ایسے وقت میں جب ملک کی باگ ڈور ایک نااہل اور سیلیکٹڈ شخص کے ہاتھوں میں ہے اور ملکی معیشت اور ادارے تباہی کے دہانے ہیں اور سیاسی انتقامی کاروائیوں عروج پر ہیں پوری قومی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے یک زباں کرنے کا اعزاز ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کو حاصل ہوا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام کے مسائل سے حقیقی طور پر صرف پیپلزپارٹی ہی آگاہ ہے اور ان مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی کثیر الجماعتی کانفرنس کا انعقاد ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پوری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تاریخ اپنے آپ کو دہرارہی ہے کہ جب بھی جمہوریت کمزور پڑجاتی ہے تو پاکستان پیپلزپارٹی تمام مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنا کاندھا پیش کرتی ہے جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی کے پاس وطن عزیز کے لئے قربانیوں کی ایک داستان ہے۔ سعدیہ دانش نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے صاف و شفاف انتخابات سے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ سامنے آئے گا اور پاکستان کے خلاف انڈین میڈیا اور مودی حکومت کے پروپیگنڈے کا عملی طور پر جواب مل جائے گا۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے مخالفین کو اپنی کارکردگی اور قومی معاملات میں شمولیت کے زریعے جواب دیدیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے حقیقی روح کے مطابق عملی اقدامات اٹھائے ہیں کیونکہ پیپلزپارٹی اب بھی سمجھتی ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات مزید کسی قسم کی تاخیر اور کسی مداخلت کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔ وفاقی حکومت پر اب تک وہ پابندی عائد نہیں کی گئی ہے جو سابقہ صوبائی حکومت پر عائد کی گئی تھی تاکہ وہ انتخابات ہر اثرانداز نہ ہوسکے۔
مضامین
وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں
زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر