ہنزہ نیوز اردو

وطن عزیز کا 73 واہ یوم آزادی پورے گلگت بلتستان کی طرح ضلع غذر میں بھی شایان شان طریقے سے منایا گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

غذر (عابد حسین سپیشل رپورٹر )وطن عزیز کا 73 واہ یوم آزادی پورے گلگت بلتستان کی طرح ضلع غذر میں بھی شایان شان طریقے سے منایا گیا ‘ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ میں اس سال کرونا وائرئس کے خلاف جنگ لڑنے والے میڈیکل و پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کے عوض تقریب تقسیم آسناد کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر اسماعیلی ریجنل کونسل پونیال اشکومن دادو خان صابر ‘ خطیب جامع مسجد گاہکوچ ذاکر غیاث ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ ڈاکٹر بیگ و میڈیکل و پیرامیڈیکل سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ڈی ایچ کیو گاہکوچ ڈاکٹر بیگ نے کہا کہ اسناد کی تقسیم ایک دنیاوی حوصلہ افزائی ہے لیکن اس سے بھی ایک بڑا سرٹیفکٹ جس کا کوئی مول نہیں وہ اوپر والی ذات کی طرف سے اس وبا کے خلاف میڈیکل سٹاف نے جو خدمات سرانجام دی ہے اس کا آجر رب الکریم کی ذات دے گی ‘اس وبا کی دو اہم جز ہے جس پر ہر شہری کو عمل پیرا ہونا ہوگا ایک یہ کہ عوام مقامات پر ماسک کا استعمال جبکی دوسرا یہ کہ ایک دوسروں سے سماجی فاصلہ آختیار کرنا ہے ‘ پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان میں میڈیکل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے سٹاف کی خدمات کیسی سے دھکی چھپی نہیں ‘ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بے جام شہادت نوش کیا اور فرنٹ لائن ہیروز کی طرح خدمات سرانجام دی صدر اسماعیلی ریجنل کونسل دادو خان صابر بے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل و پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ غذر کے میڈیکل و پیرامیڈیکل سٹاف نے کم وسائل میں شاندار خدمات سرانجام دی ہے جس پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہے
اس ملک کے بینے میں ہمارے آباو اجداد نے اپبے خون کا نظرانہ دے کر اس ملک کو آزاد کرایا آج کے اس عظیم دن کے موقع پر فلسطین اور کشمیر کے بھائیوں کو یاد کرنا ضروری یے اور دعا کرتے ہے کہ ہمارے ان مظلوم بھائیوں کو بھی آزادی ملے خطیب غذر مولانا ذاکر غیاث نے خصوصی دعا بھی کرائی تقریب کے آختتام پر میڈیکل و پیرامیڈیکل سٹاف میں اسناد بھی تقسیم کیا

مزید دریافت کریں۔