ہنزہ نیوز اردو

وزیر علیٰ حافظ حفیظ الرحمن ایک ایماندا ر اور با وقار شخصیت ہیں ۔SAPاساتذہ ک مستقلی کے حوالے سے اقتدار سے پہلے بھی نیک نیتی سے کام کیا ۔صوبا ئی اور وفائی سطح پر ہمیشہ SAPاساتذہ کے حق میں آواز اٹھائی ۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت بلتستان:SAPٹیچر ز ایسوسی ایشن کے صوبا ئی صدر غلام اکبر نے اپنے ایک اخبار ی بیان میں کہا کہ وزیر علیٰ حافظ حفیظ الرحمن ایک ایماندا ر اور با وقار شخصیت ہیں ۔SAPاساتذہ ک مستقلی کے حوالے سے اقتدار سے پہلے بھی نیک نیتی سے کام کیا ۔صوبا ئی اور وفائی سطح پر ہمیشہ SAPاساتذہ کے حق میں آواز اٹھائی ۔
ما ضی میں SAPاساتذہ کی منتقلی کے نام پر بہت ساروں نے اپنے سیا ست چمکا نے کی ہر ممکن کوشش کی 3عشروں سے قربا نیا ں دینے والے حقدار اساتذہ کو حق سے محروم رکھا گیا ۔
گلگت بلتستان کے ہر گا ؤں میں SAPپرائمری سکول موجود ہیں سہولیات نہ ہو نے کے برابر ہیں لیکن طلبا و طالبات کی ایک بڑی تعداد ان سکولوں میں موجود ہے جو کہ اساتذہ کی بے لوث خدمت اور بہترین کا رکردگی کی بدولت ہے اس سکول میں مفت کتابوں کی تر سل اور حکومت کی بہترین حکمت عملی سے گورنمنٹ سکولوں کی طرف عوام کا رجحان بڑھا گیا ہے۔NGOsکی تو یہ بھی فارمل سکولوں کی طرف ہے۔ایسے میںSAPسکولوں میں بروقت کتابوں کا نہ ملنا قلیل وظیفہ دینے میں تاخیر اور ایک سال سے یوٹیلٹی چارجز کی کٹوتی سے756سکولوں کا نظام خراب ہونے لگا ہے۔اساتذہ اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہے ہیں۔SAPمشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔SAP کے 756سکولوں میں طلباء و طالبات کی تعداد کو برقرار رکھنے کیلئے ان سکولوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اقتدار میں آنے کے بعد محکمہ تعلیم سمیت ہر ادارے پر خصوصی توجہ دی ہے، جسکے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں وزیر اعلیٰ کم وقت ہیں ایک اہم انقلابی اقدامSAPاساتذہ کی مستقلی کو یقینی بنانا ہے۔ہم SAPساتذہ وزیر اعلیٰ، وزیر تعلیم اور سیکریٹری ایجوکیشن کے شکر گزار ہیں جنکی نیکی اور توجہ کی بدولت1464اساتذہ کا دیرینہ مسلہ حل ہوگیا ہے

 

مزید دریافت کریں۔