ہنزہ نیوز اردو

وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے دورہ ہنزہ کے موقعے پر ہنزہ پریس کلب کے صدر اور کابینہ سے خصوصی ملاقات میں ہنزہ پریس کلب کی بلڈنگ کیلئے تیس لاکھ روپوں کے گرانٹ کا اعلان

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین )وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے دورہ ہنزہ کے موقعے پر ہنزہ پریس کلب کے صدر اور کابینہ سے خصوصی ملاقات میں ہنزہ پریس کلب کی بلڈنگ کیلئے تیس لاکھ روپوں کے گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے ضلع میں کام کرنے والے صحافیوں کی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کا یقین دھانی کروایا اس موقعے پر صدر پریس کلب اجلال حسین اور جنرل سکریٹری اکرام نجمی نے مقامی صحافیوں کو درپیش مسائل سے وزیر اعلی گلگت بلتستان کو آگاہ کیا صدر پریس کلب ہنزہ اجلال حسین نے پریس کلب کی بلڈنگ کی عدم موجودگی اور سی پیک کانفرنس میں ہنزہ کے صحافیوں کو نظر انداز کرنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی سے درخواست کی کہ ہنزہ کے صحافیوں کو بھی دیگر اضلاع کے صحافیوں کی طرح مواقعے فراہم کیا جائے ۔
اس موقعے پر بات کرتے ہوئے جنرل سکریٹری ہنزہ پریس کلب اکرام نجمی نے پریس کلب کے بلڈنگ کیلئے گرانٹ کے اعلان پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ کے صحافیوں کو بیرون ملک دوروں میں شامل کیا جائے اور صحافیوں کی پروفیشنل ٹریننگ کیلئے مدد فراہم کیا جائے ۔اس موقعے پر وزیر اعلی نے کہا کہ ن لیگ کی صوبائی حکومت صحافیوں کی ترقی اور انکے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے اور ہر ضلعے میں پریس کلبوں کو قائم کیا جارہا ہے میں روزانہ اخبار کو ذاتی طور پر مانیٹر کرتا ہوں اور عوامی مسائل پر فوری ایکشن بھی لیتا ہوں ہم گلگت بلتستان کے عامل صحافیوں ہر ممکن مدد کرینگے ۔

مزید دریافت کریں۔