ہنزہ نیوز اردو

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ہنزہ کے ناراض پارٹی عہدیداروں سمیت ٹکٹ امیدواران کے ساتھ آج مورخہ آٹھ مئی کو میٹنگ بلا ئی ہے ۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت  08مئی، 2016ء  ہنزہ نیوز (خصوصی رپورٹ: ایس یو ثاقب ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ہنزہ کے ناراض پارٹی عہدیداروں سمیت ٹکٹ امیدواران کے ساتھ آج مورخہ آٹھ مئی کو میٹنگ بلا ئی ہے ۔ جن میں ہنزہ کے کے صدر جان علم سمیت (ن) کے ڈویژنل جنر ل سیکڑ یٹری امین شیر شامل ہیں اور پارٹی ٹکٹ کے امیدوار اور عوامی رائے کے حما یت یا فتہ عبید اللہ بیگ ہیں جو کہ اس بات پہ نا راج ہیں کہ عوامی سروے ہو نے کے بعد صو با ئی قیادت کا فیصلہ آنے سے قبل وفاق نے ڈبل کراس کر کے پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے جو کہ جمہوری نہیں بلکہ جمہوریت کی تو ہین ہے سا تھ ہی ہنزہ کے عوام کیتو ہین ہے جن کو بے وقوف سمجھا گیا اور ان کو بے وقوف بنا کر سروے کیا گیا ۔ اب وزیر اعلیٰ حا فظ حفیظ الرحمن کس کس فر د کو رام کر سکے گا یہ آج کی میٹنگ میں طے ہو گا ۔ ذرا ئع سے یہ بات سا منے آئی ہے کہ و زیر اعلیٰ جان عالم ، رازق ، حکیمہ سلطانہ ،یوتھ کے صدر اور ایم ایس ایف کے صدر جو کہ ناراض ہیں ان کو رام کر نے میں کامیاب ہو نگے جبکہ امن شیر اور عبیداللہ بیگ کو رام کر نے میں ناکام ہو نگے جو کہ (ن) لیگ کے لیئے ان انتخا بات میں خطر ے کی گھنٹی ہے اگر میر سلیم کے حق میں امین شیر اور عبید اللہ بیگ کو رام نہیں کیا گیا تو اس کا فا ئدہ براہ راست پی ٹی آئی کو ہو گا اور دوسرے نمبر پہ عوامی ورکرز پارٹی کے نامزد امیدوار اسیر بابا جا ن کو ہو گا ۔ (ن) لیگ کے لیئے ان ضمنی انتخا بات میں بڑ ے چیلنج کا سامنا کر نا ہوگا ۔ کیو نکہ پی پی پی کی جانب سے بھی ایک وزن رکھنے والا امیدوار سا منے آیا ہے اور راجہ شہباز سمیت نیک نام بھی میر سلیم کے ووٹ بنک پہ اثر انداز ہو سکتے ہیں ۔(ن) لیگ کے رہنما ؤں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو ہنزہ کی سیٹ نہیں چا ہیئے اس نے اپنے تعلقات کو بحا ل رکھنے کے لیئے میر سلیم خان کو ٹکٹ دیا ہے اس سے ہنزہ میں (ن) لیگ کا جنا زہ نکل جا ئے گا جو کہ ہم بر داشت نہیں کر ینگے اور ہم اب بھی صوبا ئی قیادت سے اس بات کا مطا لبہ کر تے ہیں کہ ٹکٹ جس کو بھی دیا جائے میرٹ پہ دیا جا ئے اور زمینی حقا ئق کے مطا بق دیا جائے کیونکہ ہم اس سیٹ کو گنوانا نہیں چا ہتے ہیں۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ