گلگت جنوری26 ہنزہ نیوز(پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ کا گلگت کے مختلف سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضریوں اور اداروں میں سرکاری امور کی بہتری کو یقینی بنانے کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری،منگل کے روز محکمہ سیاحت،کھیل و ثقافت اور محکمہ اے جی پی آر کا دورہ کر کے ملازمین کی کارکردی اور دیگر امور چیک کیئے اور متعلقہ ذمہ داران سے بریفنگ لی،گلگت بلتستان میں سیاحت وثقافت، کھیلوں اور تعلیمی سرگر میوں کے فروغ کیلئے اقدامات کی ہدایت،اے جی پی آر گلگت اور خطے کے تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے احکامات،تمام اداروں میں ملازمین کی حاضریوں کو یقینی بنانے کیلئے بائیومیٹرک نظام کو جلد از جلدرائج کرنے کا سختی سے حکم۔تفصیلات کے مطابق چھاپوں کے دوران حاجی عابد علی بیگ نے اداروں کے ذمہ داران سے اپنے گفتگو میں کہا کہ تمام ملازمیں عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور وقت پر مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں اور پوری جانفشانی کے ساتھ اپنے امور چلائیں ،محنتی اور ایماندار ملازمین کی حوصلہ افزائی اور کام چور ملازمین کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔صوبائی حکومت تمام اداروں میں شفافیت کو یقینی بنارہی ہے۔اس موقع پر اکاوئنٹینٹ جنرل گل بیگ نے ادارے کی بہتری ،مسائل اور اہداف کے حصول کے حوالے سے کیئے گئے اقدامات سے معاون خصوصی کو آگاہ کیا اور کہا کہ اے جی پی آر میں سیکیورٹی کا نظام مذید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انکا مذید کہنا تھا کہ ادارے کے ملازمین عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں، ہفتہ اور، اتوار کو بھی عملہ کام کررہے ہیں۔آئندہ جون تک تمام اضلاع کے پنشنرز اور ملازمین کو آن لائن سسٹم میں لایا جائے گاجس کے بعد مذید مسائل میں کمی واقع ہوگی۔علاوہ ازیں محکمہ سیاحت کے سیکریٹری سید ہادی حسین نے بھی اپنے محکمے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ادھر سپورٹس بورڈ کے دورے کے موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ حسین علی نے بھی ادارے کے حوالے سے تفصیل بتائی اور کہا کہ آنے والے وقتوں میں محکمہ سپوٹس خطے میں کھیلوں کے مختلف ایونٹس کا انعقاد کرارہا ہے جس سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرایا جائے گا۔
مضامین
کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟
ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ