ہنزہ نیوز اردو

وزیر اعلیٰ کا ویژن ہے کہ گلگت بلتستان میں تعلیمی انقلاب برپا ہو

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ۔ر)مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے صوبائی نائب صدر احسان علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا ویژن ہے کہ گلگت
بلتستان میں تعلیمی انقلاب برپا ہو۔ہماری پارٹی کے دور حکومت میں گلگت بلتستان ایک مثالی صوبہ بنے گا۔SAPاساتذہ کی مستقلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ اپنے ہر وعدے کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔ان اساتذہ کی مستقلی کیلئے صوبائی حکومت نے پہلے ہی 200اسامیوں کی منظوری دی ہے۔باقی اسامیاں جلد وفاقی فنانس تخلیق کرے گی جو وفاق فنانس منسٹر اور سیکریٹری فنانس سے ملاقات میں طے پایا ہے۔
انھوں نے سیپ اساتذہ سے کہا کہ آپ مطمئن رہیں۔صوبائی حکومت آپکی تعلیمی خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔یہ صرف اساتذہ کی مستقلی کا مسلہ نہیں بلکہ58000سے زیادہ طلباء و طالبات کے تعلیمی مستقلی کا مسلہ ہے۔۔گلگت بلتستان نے ناخواندگی کو دور کرنے میں سیپ سکول کا بڑا کلیدی کردار ہے ۔صوبائی حکومت2دھائیوں سے مسلسل تعلیمی خدمات دینے والے اساتذہ کو مستقل کرکے ان کی مایوسی کو خوشی میں بدل دیگی۔

مزید دریافت کریں۔