ہنزہ نیوز اردو

وزیر اعلیٰ حافیظ الرحمن اور گورنر گلگت بلتستان نے گزشتہ دنوں میر غضنفر کے کریم آباد محل کے صحن میں بیٹھ کر ن لیگ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جھوٹے وعدے اور اعلان کر کے سنٹرل ہنزہ کے ووٹروں سے ووٹ بٹورنے کی ناکام کوشش کی ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین ) پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار و سپسابق سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی وزیر بیگ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ حافیظ الرحمن اور گورنر گلگت بلتستان نے گزشتہ دنوں میر غضنفر کے کریم آباد محل کے صحن میں بیٹھ کر ن لیگ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جھوٹے وعدے اور اعلان کر کے سنٹرل ہنزہ کے ووٹروں سے ووٹ بٹورنے کی ناکام کوشش کی ہے اس اجتماع میں سنٹرل ہنزہ کے بہت کم لوگ شامل تھے انتخابی اجتماع میں سواء گوجال اور شناکی سے تعلق رکھنے والے کچھ کرائے کے لوگ شامل تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال اور جھوٹے وعدے ترقیاتی اور انتظامی امور کے بارے صریحاً ضابطہء اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بے بس اور کمزور چیف الیکشن کمیشنر کے بس کی بات نہیں کہ انہیں لگام دیں۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور آئی جی پی گلگت بلتستان کی شرکت بھی اس بات کا کھلا ثبوت ہے انتظامیہ بھی غیر جانب دار نہیں ۔ ایسے میں ہم الیکشن میں حصہ لینے والے اُمیدوار حق بجانب ہے کہ ن لیگ کی حکومت اس ضمنی الیکشن کو بذور طاقت ہائی جیک کرنا چاہیتی ہے جس کی اہلیانِ ہنزہ بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ فوج اور سیکیوٹی ایجنسیوں سے پُر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اِس حساس علاقے میں روا رکھے جانے والا نا انصافی کا نوٹس لے ۔ انساء اللہ ہنزہ کے غیور اور باضمیر ووٹرز بوضمیر سلیم خان کو ہر گز ووٹ نہ دینگے۔ ن لیگ کے حکومت نے گلگت بلتستان پر ایک مقروض اور خائن شخص کو گورنر مسلت کر کے اپنا اصلیت ظاہر کر دی ہے اور سلیم خان کو ہنزہ پر مصلت کر کے ن لیگ کی حکومت یہ تعصر دے رہی ہے کہ وہ ناحق کی پرستار ہے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس حکومت سے معصوم لوگ جلد نجات پائینگے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ