ہنزہ 19 مئی، 2016ء ہنزہ نیوز( اجلال حسین ) پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے ضمنی انتخابات حلقہ 6ہنزہ شاہ سلیم خان نے کہا ہے کہ ہم میاں محمد نواز شریف کا شکر گزارہیں جنہوں نے علاقے کے عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارے مطالبات پر شاہراہ قراقر م توسیعی منصوبے کی زد میں انے والی زمینوں کا معاوضہ متاثرین کو دینے کی منظوری دے دی۔ جبکہ دوسری جانب ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے لئے عطاآباد جھیل پر27میگاواٹ میگا واٹ کی منظوری بھی دے دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ دنوں ارکین کونسل گلگت بلتستان اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ شاہراہ قراقرم توسعی منصوبے کی مد میں سنٹرل ہنزہ اور ضلع نگر کے عوام کو 60فیصد رقم کی ادائیگی ہو چکی تھی ا جبکہ بالائی ہنزہ کے مختلف موضع جات کے عوام کو رقم کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے علاقے میں بے چینی تھی اب جبکہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے 25کروڈ رقم جو این ایچ اے کے پاس موجود تھا 15کروڈ روپے مزید دبڑھایا جس کے بعد رقم چالیس کروڈ رقم ہوگئی وزیر اعظم نے عوام کو رقم جلد از جلد فراہم کرنے کی احکامات جاری کر دیا جبکہ دوسری جانب ہنزہ میں بڑھتی ہوئی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے عطاآباد جھیل پر 27میگاوٹ بجلی کا منصوبے پر کام کرنے کے لئے ہدایت جاری کیا تھاکہا کہ اس منصوبے کے لئے آئندہ مالی سال 2016.17کے بجٹ میں خطیر رقم مختص کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم میاں محمد نواز شریف کے شکر گزار ہیں ہنزہ کے ترقی میں خصوصی دلچسپی ے رہے ہیں۔
مضامین
وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں
زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر