ہنزہ نیوز اردو

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا دورہ خطے کے لیئے سنگ میل ثابت ہوگا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت   19 مئی، 2016ء  ہنزہ نیوز( پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا دورہ خطے کے لیئے سنگ میل ثابت ہوگا، اور یہ بات سب پر عیاں ہے کہ وفاقی حکومت اس علاقے کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ، پاک چین فائبر آپٹک منصوبہ سمیت دیگر میگا پراجیکٹس سے اس علاقے میں ترقی کے نئے باب شروع ہونگے اور بہت جلد اس کے ثمرات نہ صرف اس صوبے کی عوام کو ملنا شروع ہونگے بلکہ تمام پاکستانی عوام کے لیئے ان منصوبوں کے فوائد نظر آنے لگیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ں ن لیگ کی حکومت نے صوبے کی ترقی کے لیئے ہر ممکن مدد دی ہے اور یہ اس بات کا مظہر ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام کی ترقی میں وفاقی حکومت کی سنجیدہ کوششیں ہمیشہ سے شامل ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ دونوں ممالک کے مابین عملی تعاون کا مظہر ہے اور اس منصوبے سے خطے میں دیرپا معاشی استحکام آئے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی تکمیل کے لیئے وزیر اعظم پاکستان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اور صوبائی حکومت کی بھی کوشش ہے کہ اس منصوبے سے مکمل فائدہ اٹھایا جائے تاکہ خطے سے بے روزگاری اور معاشی ناہمواری کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔ گلگت بلتستان میں جاری منصوبوں کی تکمیل سے بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ صوبائی حکومت نے روز اول سے ہی اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ مفاد عامہ کے منصوبے کسی صورت بھی التوا کا شکار نہ ہوں اور انکے لیئے فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جمہوری نظام کی بہتری اورمضبوطی کے لیئے صوبائی حکومت مخلص ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ