ہنزہ نیوز اردو

وزیراعلیٰ سندھ نے سابق لیگی صوبائی حکومت اور موجودہ وفاقی حکومت کے گھناؤنے کاروبار اور سازش کا پردہ چاک کردیا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ۔ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سابق لیگی صوبائی حکومت اور موجودہ وفاقی حکومت کے گھناؤنے کاروبار اور سازش کا پردہ چاک کردیا ہے۔ گلگت بلتستان کے بچوں کو مضر صحت اور غیر معیاری پولیو ویکسین کے الزام کے بعد وفاقی حکومت کو فوری اخلاقی طور پر مستعفی ہونا چاہئے۔ نگران حکومت کے ترجمان نے فوری تردید کرکے ثابت کردیا کہ وہ اب بھی سابقہ حکومت اور مسلم لیگ ن کے ترجمان ہیں ۔ مضر صحت اور غیر معیاری پولیو پر جوڈیشل کمیشن قائم کرکے فوری طور پر تحقیقات شروع ہونی چاہئے۔ اور ذمے داروں کے خلاف جلد از جلد کاروائی عمل میں لائی جانی چاہیے ۔
پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کو انسان کش عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار کے دور میں ہر شعبہ نام نہاد تبدیلی کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا ہے۔ اور بچوں کا مستقبل بھی محفوظ نہیں رہا۔ پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے۔ قومی ائیرلائن سے لیکر پولیو تک میں بھی بدعنوانی ہونے کے باوجود نیب اور دیگر اداروں کا خاموش رہنا سوالیہ نشان ہے بنا ہوا ہے۔ 70 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایتھوپیا جیسے ملک نے بھی پاکستان کے جہازوں اور پائلٹوں پر پابندی عائد کردی ہے، نیازی حکومت میں زرہ برابر بھی حس باقی ہے تو اخلاقی طور پر مستعفی ہوجاتے۔ کوئی ایک وزیر بھی باقی نہیں رہا جس پر کرپشن کے الزامات نہیں لگے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گگلت بلتستان میں مسلم لیگ ن کے سابقہ پانچ سالوں میں عوام کو اندھیروں میں رکھا گیا ہے۔ وزیراعلی نے خود صحت کا قلمدان بھی اپنے پاس رکھ کر اس اہم ترین شعبے کو برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ یہ انہی کے دور کا کمال ہے کہ آج جی بی کا کوئی علاقہ کرونا سے محفوظ نہیں ہے۔
عالمی اداروں تک سے بھی امداد لینے اور 1 ارب روپے لئے جانے کے باوجود صحت کا شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچا ہے شعبے میں کسی قسم کی بہتری نظر نہیں آرہی ہے۔ گلگت بلتستان کے شہریوں کو مضر صحت اور غیر معیاری پولیو پلانے میں حفیظ الرحمان اور عمران خان کا گٹھ جوڑ ہے دونوں قومی مجرم ہیں جو صرف کمیشن کی بنیاد پر حکومت چلانے میں ماہر ہیں۔ سعدیہ دانش نے نگران حکومت کے ترجمان کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کے بیان کی تردید کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومت کے ترجمان ہیں۔ کیونکہ الزام نگران حکومت پر نہیں بلکہ سابقہ حکومت پہ عائد ہے۔ جو جی بی میں دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کا دعویٰ کرتے رہے ہیں۔ آج ہسپتالوں اور شعبہ صحت کی زبوں حالی کے زمہ دار صرف اور صرف سابق لیگی وزیراعلی ہے جو نیشنل میڈیا پر بیٹھ کر بڑے بڑے دعوے تو کرتے رہے لیکن صحت کے شعبے میں ان کے کارناموں کا خمیازہ گلگت بلتستان کی عوام بھگت رہی ہے۔[/dropcap]

مزید دریافت کریں۔