گلگت(پ ر) پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کے سیکریٹری اطلاعات ثروت صباء نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں تعمیروترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جبکہ گلگت بلتستان حکومت وفاق کے ساتھ تعاون کے بجائے اپنی سیاسی دکان چمکانے پر تلی ہوئی ہے میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایس او پیز کے تحت گلگت بلتستان اور خیبر پختون خواہ میں سیاحت کا شعبہ کھولنے کے لئے اقدامات کا اعلان خوش آئند ہے جبکہ گلگت بلتستان حکومت کی مخالفت سیاسی پوائٹ سیکورنگ کے سواء کچھ نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں لوگوں کا زرائع آمدن سیاحت ہے اور سیاحت کے سیزن میں اگر روزگار کے دروازیں بند کئے گئے تو لوگوں کی مشکلات میں مذید اضافہ ہوگا،انہوں نے مذید کہا ہے کہ جو حکومت پانچ سال میں عوام کیلئے کچھ نہ کرسکی وہ الیکشن سے ایک ماہ قبل اختیارات منجمد ہونے پر کیوں بلبلارہی ہے لیگی حکومت کو پانچ سال میں عوام یاد نہیں آئے اور آج مدت پوری ہونے کے وقت عوام کی بڑی فکر ہے الیکشن کمیشن کی طرف سے قانون اور انصاف کے تحت کئے گئے اقدامات کو ہم سہراتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پانچ سال کے دوران عوام کو صحت کے بہتر سہولیات کی فراہمی میں مکمل ناکامی کے ثمرات آج عوام بگھت رہی ہے اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سنگین وبائی صورتحال کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے جن نااہلی اور جھوٹے دعووں سے آج کورونا کے خلاف صف اول میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز اور عملہ احتجاج پر مجبور ہیں۔انہوں نے مذید کہا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے گلگت بلتستان حکومت کو 8کروڈ روپے کے سامان فراہم کیا تھا جن کاحساب موجودہ حکومت سے لیاجائیگا
مضامین
وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں
زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر