ہنزہ نیوز اردو

وادی شمشال او چپورسن میں کورونا ویکسینیشن سنٹر قائم کئے جائے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ) ہنزہ کے دور دراز اور انتہائی دشوار گزار وادیاں وادی شمشال او چپورسن میں کورونا ویکسینیشن سنٹر قائم کئے جائے عوامی مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق شمشال سے سنڑل ہنزہ بارہ سو کرایہ ادا کرکے بوڈھے اور بیمار لوگوں کو ویکسین کے لئے خطرناک اور دشوار گزار راستے سے محض کورونا کی ویکسین لگانے آنا ان کے لئے کسی قیامت سے کم نہیں ویکسین کے لئے خصوصی آنے والے بہت سے بزگ مرد و خواتین ایسے بھی ہیں جنہوں نے اس سے قبل بہت کم سفر کیا ہو راستہ دشوار ہونے کی وجہ سے ان کی طبعیت بہت خراب ہوتی ہے دوران سفر اگر راستہ بلاک ہو تو صورت حال بہت خراب ہوتی ہے ویسے ہی صورت حال وادی چپورسن کے لوگوں کے ساتھ بھی ہے لوگوں کا محکمہ صحت کے اعلی آحکام اور خصوصی طور پر وزیر اعلی ، فورس کمانڈر ، چیف سکریٹری سے پرزور اپیل کیا ہے کہ صورت حال کی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے وادی شمشال اور چپورسن میں خصوصی ویکسینیشن سنٹر قائم کئے جائے

مزید دریافت کریں۔