ہنزہ نیوز اردو

ن لیگ اقتدار میں اتے ہی عوام کے جینا حرام کردیا ہے: سعدیہ دانش

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت 22 دسمبر ہنزہ نیوز (خبر نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے ترجمان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ حکومتی مشنر استعمال کرکے اقتدار میں انے والے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے عوام کے لئے مسائل پیداء کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کنٹریکٹر ایسوسی ایشن احتجاج کرنا حق بہ جانب ہے کیوں کہ گلگت بلتستان میں 100فیصد انکم ٹیکس غیر قانونی ہے ،یہ ممکن ہی نہیں کی قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی دئے بغیر ٹیکس لگائی جائے ۔انہوں نے کہا NoTaxation without represention))یہ دنیاکے کسی بھی ملک کا اصول نہیں ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی ترجمان سعدیہ دانش نے کہا پہلے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کا تعین کیا جائے اور اس کے بعد ٹیکس کی بات کی جائے ۔ انہوں نے کہا ایک طرف ملازمین کو برطرف کرکے بیروز گا کیا جاہاہے اور اپر سے ٹیکس کا بوج ڈالاجارہاہے اس طر پاکستان مسلم لیگ ن عوام کے خون چوسنے طولی ہوئی ہے ۔سعدیہ دانش نے کہا مسلم لیگ ن اقتدار میں انے کے بعد گلگت بلتستان کی ترقی کو بریک لگ گیا ہے ،جس سے گلگت بلتستان میں غربت اوربیروز گاری اپنی انتہا کو چھورہی ہیں ۔انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی ہرر اس اقدام کے خلاف عوام کے ساتھ ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے اور ہمارے دور میں نوکریاں عام تھی جبکہ ن لیگ اقتدار میں اتے ہی عوام کے جینا حرام کردیا ہے ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ