ہنزہ نیوز اردو

نے ٹیکس چھوٹ عوام دوست بجٹ پیش کرکے غریبوں کا دل جیت لیا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ ر) پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ گلگت بلتستان کے سیکریٹری اطلاعات ثروت صبا ٕ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ٹیکس چھوٹ عوام دوست بجٹ پیش کرکے غریبوں کا دل جیت لیا ہے اور گلگت بلتستان کے لۓ مالی سال کے بجٹ میں خطیر رقم مخص کرکے گلگت بلتستان کے عوام پر کے لۓ بھر پور مالی معاونت کے لۓ اقدامات اٹھاۓ گۓ ہیں جو لاٸق تحسین ہیں اخبار کو جاری ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان حکومت اقتدار کے آخری دنوں اپنی نااہلی اور ناکامی چھپانے کے لۓ وفاق پر الزامات لگاکر راہ فرار کی کوشش کررہی ہے جوکہ گلگت بلتستان کے باشعور عوام بہتر انداز میں سمجھ چکے ہیں پانچ سال کے دوران گلگت بلتستان کو پیرس بنانے کے دعوے کرنے والی حکومت گلگت بلتستان کے غریب عوام کے پیسوں پر عیاشی کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے آج کرونا واٸرس کی وباٸی صورتحال میں ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی سے جہاں مریض ایڑیاں رگڑھ رہے ہیں وہی پر قوم کے مسیحا اپنے مطالبات کو لیکر سڑکوں پر ہیں جبکہ حکومت اقتدار کے آخری دن تک خزانے پر ہاتھ صاف کرنے میں تلی ہے جنہیں غریب عوام کی کوٸی پروا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کورونا واٸرس کے پھیلاٶ روکنے کے لۓ صوباٸی حکومت نے جھوٹے پروپگینڈے کۓ اور آج جب پانی سر سے گزرگیا تو وفاق کے خلاف بیانات دیکر قوم کے آنکھوں میں دھول جھوکنے کی کوشش ہورہی ہے تحریک انصاف گلگت بلتستان موجودہ حکومت کے تمام تر کالے دھن سے پردہ اٹھاۓ گی اور قوم کے سامنے رکھ دیگی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے غریب اور مزدور طبقے کی زندگی کا معیار بلند کرنے کے لۓ عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس عوام حکومت وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کررہی ہے انہوں نے مذید کہا ہے تحریک انصاف آنے والے ایلکشن میں بھرپور کامیابی کے بعد غریب عوام کی خدمت کریگی اور کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب کریگی

مزید دریافت کریں۔