ہنزہ نیوز اردو

نیازی حکومت اپنی جعلی حکومت کو طول دینے کے لیے سیاسی انتقام کی آڑ میں اندھی ہوچکی ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان برائے خواتین ونگ کی صوبائی ترجمان (سکریٹری اطلاعات) رانی صنم بی بی فریاد نے قائد عوام میاں محمد نواز شریف کے خلاف ایک اور من گھڑت و بے بنیاد مقدمہ بنانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی حکومت اپنی جعلی حکومت کو طول دینے کے لیے سیاسی انتقام کی آڑ میں اندھی ہوچکی ہے اور چیئرمین نیب اپنی ویڈیو سکینڈل کے بعد جج ارشد ملک بن کر حکومتی آلہ کار کے طور پر مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنے میں شرمناک حد تک جاچکے ہیں۔ ملک کے تین بار وزیر اعظم رہنے والے اور پاکستان کے وقار کے لیے ایٹمی دھماکے کرنے والے لیڈر کے خلاف اس حد تک انتقامی کاروائی بہت بڑا المیہ ہے اور اس گھناؤنے کھیل میں ملوث کرداروں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ پاکستان بھر سمیت گلگت بلتستان کے عوام قائد عوام میاں محمد نواز شریف کے شیدائی ہیں اور اپنے قائد کے حکم پر مولانا فضل الرحمٰن کی آزادی مارچ میں شرکت کریں گے جس کے بعد انشااللہ جعلی مینڈیٹ کی نیازی حکومت کا بوریا بستر گول ہوجائے گا۔ رانی صنم بی بی فریادؔ نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی لوٹوں کا ایک ٹولہ سید جعفر شاہ کی قیادت میں آئندہ الیکشن میں پاکستان کی طرح یہاں بھی عوامی مینڈیٹ چرانے کا خواب دیکھ رہا ہے جو کبھی پورا نہیں ہوگا۔ ہمیں اپنے اللہ پر بھروسہ ہے کہ گلگت بلتستان کے آئندہ الیکشن سے پہلے ہی مرکز میں نیازی حکومت اپنے انجام کو پہنچے گی اور پورے ملک سے لوٹوں کا صفایا ہوگا۔

مزید دریافت کریں۔