نگر(نمائندہ خصوصی) نگر اینٹی ٹاسک فورس کے اراکین نے جمعرات روز ڈی ایچ او نگر نزہت سے ملاقات کی اور ضلع نگر میں شعبہ صیحت کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ فوری طور پر اقدامات کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر رکن عباس وزیری کا کہنا تھا کہ نگر خاص ہسپتال میں ایکسرے مشین و دیگر مشینیں ناکارہ ہیں پورے ضلعے میں لیڈی ہیلتھ آفیسرز کی فوری ضروت ہے تعیناتی کا مطالبہ کیا ۔ ڈی ایچ او نگر نے ٹاسک فورس کے تحفظات پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے دو لیڈی ہیلتھ آفیسرز کو اپائنٹمنٹ کیا گیا ہے آئندہ چند روز میں ڈیوٹی پے حاضر ہونگی لیکن ہمارے پاس ہیلتھ آفیسرز کو ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہے ۔ڈی ایچ او کے اس اقدام پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے ٹاسک فورس کے زمہ داران نے نئی آنے والی لیڈی ہیلتھ آفیسرز کو ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو دور کرنے کے لیئے ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا زمہ داری لی تاکہ لیڈی ہیلتھ آفیسرز مختلف علاقوں میں خواتین کو طبی سہولیات دینے میں مسائل درپیش نہ ہوں ۔اس موقع پر ڈی ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں بجلی کی شدید قلت اور کمی ہے جس کے باعث ہسپتالوں میں جو مشینری موجود ہے اس کو بروکار نہیں لایا جاسکتا ۔اس کے علاوہ نگر اینٹی کورونا ٹاسک فورس کے اراکین نے ضلع نگر کے دور افتادہ علاقہ ہسپر کے اکابرین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص عرصے تک علاقے کو ادویات فراہم کی جائیں تاکہ کسی بھی وقت راستہ کی بندش سے علاقے میں ادویات کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کے اراکین نے وادی پھکر، وادی پسن کے مرکزی تنظیموں کے زمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور ٹاسک فورس کی جانب سے بنیادی ضرورت کی ادویات فراہم کیں ۔ نگر اینٹی کورونا ٹاسک فورس کے اراکین نے ضلع میں نئی آنے والی میڈیکل ٹیم سے ملاقات کی اور علاقے کی صورتحال دریافت کیا اس موقع پر میڈیکل ٹیم نے علاقے کی صورت حال کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں تشویش کی صورت حال نہیں ہے لوگ کچھ عرصے تک مزید احتیاط کریں ۔ نگر اینٹی کورونا ٹاسک فورس کے اراکین میں عباس وزیری، زوار قلب علی، محمد علی قائد نوید نگری، شیرزاد، ایران علی، ناصر حسین شامل تھے۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ