ہنزہ نیوز اردو

نگراکیڈمی چھلت تقریب تقسیم انعامات و یوم والدین کی پروقار تقریب

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

نگر(بیورورپورٹ)نگراکیڈمی چھلت تقریب تقسیم انعامات و یوم والدین کی پروقار تقریب .مہمان خصوصی بین الاقومی شہرت یافتہ ماہر علم نجوم و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار آغا زوالفقارعلی بہشتی اور اعلی! نمبردارو استادالاساتذہ مالک اشدر تھے.دیگر مہمانوں میں بورڈ آف گورنر کے چئرمین احمدعلی .وائس چئرمین مدرس شبیر حسین راجواء .ساجد علی معلم .احمد رضا و دیگر اہم شخصیات شامل تھے.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا زوالفقار علی بہشتی نے کہا کہ نگر میں تعلیم نسواں کو عام کر کے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ چلنے کی ترغیب دینے کی ضرورت ہے جس کے بغیر قوموں کے برابر کھڑے ہونے میں مشکلات کا سامنا ہوگا انہوں نے نگر کے ان لوگوں پر شدید تنقید کیا جنہوں نے ماضی میں خواتین کی تعلیم کوشجر ممنوعہ سمجھ کے انہیں گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کی.نگر اکیڈمی کی فیکلٹی و پرنسپل کو ذبردست کارکردگی و معیاری تعلیم کی فراوانی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسکول کو دولاکھ کا چیک پیش کیا.اور ادارے کی بلڈنگ و توسیع کے حوالے سے مزید تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی.انہوں نے کہا کہ نگر کی سرزمین تعلیم کے حوالے سے بہت زیادی زرخیز ہے اس کی آبیاری وانتظام اساتذہ کرام پر ہے کہ وہ اس زرخیزی کو کیسے عام کرتے ہیں یہاں کی خواتین کو ہر ہر فیلڈ میں آگے آنے کی ضرورت ہے جنہیں حضرت خدیجہ وحضرت فاطمتہ الزھرا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے زندگی گزارنے پرتوجہ دینا چاہئے. اس سے قبل اسکول کے پرنسپل و صدرانجمن فکروسخن نگر نوید نگری نے تمام یم مہمانوں کو خوشآمدید کہتے ہوئے اسکول کی کارکردگی پیش کی اور کہا کہ تیس سال قبل لارنس اکیڈمی کی شکل میں لگایا ہوا پوداآج ہائیرسکینڈری کی شکل میں ایک عظیم و مثالی درسگاہ بن چکا ہے جو ضلع بھر میں بہترین تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے .یہاں سے ہزاروں طلباء و طالبات فارغ ہوئے ملک کے دیگر شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ڈاکٹروانجینئرز سمیت دیگر شعبوں میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری و ساری ہے.انہوں نے سکول کی پچانوے فیصد نتیجے کا بھی اعلان کیا.دوران تقریب اسکول کے طلبہ و طالبات نے بظم منقبت و قوالی اور سبق آموز ڈرامے پیش کر کے سامعین سے داد وصول کی.جبکہ مہمانوں کے ہاتھوں پوزیشن ہولڈرز کو ٹرافیزو انعامات دئے گئے .جن میں اوپر زکر مہمانوں کے علاوہ شبیر حسین شیرالیاٹ .اقبال حسین راجواء نائب صدر نگر پریس کلب .محمدحسن شیرالیاٹ. شیخ رمضان علی .ساجد علی ممبر بی اوڈی .منظور حسین معلم .میڈم بحرین .میڈم یاسمین نوید . یوسف نگری جرنل سیکرٹری نگر پریس کلب .احمد رضا ممبر بی اوڈی دیگر مہمانان شامل تھے .تقریب کی نظامت اسکول کے معلم وشاعر علی انجم و سکول کی طلبہ و طالبات کی ایک گروپ نے بہترین انداز میں کی .جو انگریزی و اردو دونوں زبانوں میں پیش کی . جبکہ اسکول کی پی ٹی آئی ماسٹر محمد حسین کو بھی خصوصی انعام سے نوازا گیا.تقریب میں سینکڑوں طلبہ و طالبات سمیت والدین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی .جو بر .چھپروٹ سمیت سونیکوٹ چھلت بالا پائین رابٹ و گردونواح کے علاقوں سے تھا

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ