ہنزہ نیوز اردو

ناصر آباد تھانے کے محرراسلم پرویز اور ڈرائیوراختر حسین کی شراب کے نشہ میں بدمعاشی ،چادر اور چار دیوری کے تقدس کا خیال بھی رکھے بغیر غیرقانونی طور پرارمان علی کے گھر میں گھسگئے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(خبرنگارخصوصی)ناصر آباد تھانے کے محرراسلم پرویز اور ڈرائیوراختر حسین کی شراب کے نشہ میں بدمعاشی ،چادر اور چار دیوری کے تقدس کا خیال بھی رکھے بغیر غیرقانونی طور پرارمان علی کے گھر میں گھسگئے ،پولیس اہلکاروں نے گھر کے خواتین کو زدو کوب کرنے اور بد تمیزی کی۔تفصیلات کے مطابق ہنزہ شناکی ناصر آباد کے تھانے کے محرر اسلم پرویز اور پولیس ڈرائیور اختر حسین نے شراب کے نشہ میں ارمان علی ساکن حسین آباد کے گھر پر گزشتہ عید کے چھوٹیوں کے دوران کی معمولی سی لڑائی کو بنیاد بنا کر چادر اور چار دیوری کے تقدس کا خیال تک نہیں رکھ کر دھندناتے ہوئے گھر میں گھسگئے اور گھر کے خواتین اور بچوں کو زد و کو ب کر کے ان کے ساتھ بد تمیزی بھی کی گی ۔ اس حوالے سے اس گھر کے اہلہ خانہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئیکہا کہ پولیس اہلکار اسلم پرویز اور ڈرائیور اختر حسین نے شراب کے نشہ میں ہمارے گھر میں گس کر غیر قانونی طور سے چادر اور چار دیوری کا خیال تک نہیں رکھا اور ہمیں زدو کو کرنے کی کوشش کی گی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ایک 14سالہ طالب علم کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے ٹارچر کیا گیا اور ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ محرر اسلم پرویز اور ڈرائیور اخترحسین اس سے قبل بھی شراب کے نشہ میں غریب لوگوں کے گھروں میں گھسکر ایسے طرح لوگوں کی عزتیں اچھالنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور ان کے خود بھی کریکٹر ٹھیک نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ جگڑا اس دن ہی رفہ دفعہ ہوگی تھی اور آپس میں صلح بھی کروایا گیا تھا لیکن اس کو جواز بنا کر 10دن بعد گھر میں گھس کر اہلہ خانہ کو زدو کوب کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن اور آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر برطرف کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کریں ۔

مزید دریافت کریں۔