ہنزہ نیوز اردو

میوزک کے ٹریننگز میں درجنوں نوجوانوں نے تربیت حاصل کی، ہزاروں لوگوں نے فیسٹولز کو دیکھا اور سینکڑوں آرٹسٹس نے پرفارم کیا۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( پ ر) ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا گیا ہے کہ ڈینش سنٹر فار کلچر اینڈڈیولپمنٹ اور ہاشو فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے ایک سال کے پراجیکٹ میں آرٹ، میوزک اور کلچر کی بحالی اور ترقی کے لیے جو شاندار کام ہوا وہ انتہائی شاندار، مثالی اور قابل تقلید ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت بہت محدود فنڈ سے گلگت بلتستان اور چترال میں پانچ میوزک سکولز،بیس کے قریب فیسٹولز اور موسیقی کی تربیتی کلاسوں کا انعقاد کیا گیا۔ گراس روٹ لیو ل پر متعلقہ اداروں(آرٹس اینڈ کلچر کونسلز) کے ساتھ بہترین منصوبہ بندی، مخلصانہ کوششوں، موثر مانیٹرنگ اور عوامی اشتراک سے یہ پراجیکٹ بہت کامیابی کیساتھ مکمل ہوا۔ میوزک کے ٹریننگز میں درجنوں نوجوانوں نے تربیت حاصل کی، ہزاروں لوگوں نے فیسٹولز کو دیکھا اور سینکڑوں آرٹسٹس نے پرفارم کیا۔ اس پراجیکٹ کے لیے مختص فنڈ محکمہ سیاحت و ثقافت کے کسی ایک فیسٹول کے فنڈ کا برابر تھا ۔ اس بڑی کامیابی پر ڈینش سنٹر فار کلچر اینڈڈیولپمنٹ اور ہاشو فاونڈیشن پاکستان مبارک باد کے مستحق ہیں اور مختلف اداروں اور ڈونر ایجنسیوں کے مابین بہترین ٹیم ورک اور اشتراک قابل تقلید ہے۔ ہم خواہش کریں گے کہ ایسی ہی اشتراک اور ٹیم ورک محکمہ سیاحت و ثقافت اور گلگت بلتستان اور آرٹس کونسلز کے مابین بھی بنے اور اس نیک شروعات کو اور بہتر انداز میں آگے لے جایا جاسکے۔ ہنزہ آرٹس کلچر کونسل ڈینش سنٹر فار کلچر اینڈڈیولپمنٹ اور ہاشو فاونڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہے کہ وہ کام جو عشروں میں نہیں ہوسکا تھا انہوں نے ایک سال کے پائلٹ پراجیکٹ کے دوران ہی اسکو عملی جامہ پہنایا اور امید کی جاتی ہے کہ وہ اس کام کی پائیداری کے لیے پراجیکٹ کی توسیع ضرور کریں گے ۔ نیزمحکمہ سیاحت و ثقافت گلگت بلتستان سے بھی امید رکھیں گے کہ وہ اس نیک کام کو مستقل اور پائیدار بنیادوں پر آگے بڑھانے کے لیے اسے اپنی پالیسی کا حصہ بنائیں گے اور اپنے وسائل بروئے کار لائے گی۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ