ہنزہ نیوز اردو

مومین آباد میں بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم سے پورا علاقہ متاثر ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(بیورورپورٹ)سابق یونین کونسلر مومین آباد نثار کریم نے میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہاکہ مومین آباد میں بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم سے پورا علاقہ متاثر ہے ہر دو منٹ بعد بجلی کی آنکھ مچولی نے مومین آباد کے عوام کو ازیت میں ڈالا ہے اس حوالے سے کئی بار محکمہ برقیات کے زمہ داروں کو مسائل سے آگاہ کیا ہے لیکن مسئلہ جوں کے توں ہے اُنہوں نے محکمہ برقیات ہنزہ کے زمہ داروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بجلی بار بار کیوں بند ہوتی ہے کوئی تو مسئلہ ہے جس کی وجہ سے بجلی کی آنکھ مچولی گزشتہ ایک سال سے جاری ہے فی الفور مومین آبادکے لائنوں کو چیک کرواکر علاقے کو درپیش مسائل سے نجات دلایا جائیں۔اگر یہ سلسلہ مزید جاری رہا تو احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

مزید دریافت کریں۔