ہنزہ نیوز اردو

موجود ہ حکومت کی جانب سے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی سکیموں میں کرپشن اور مند پسند افراد کو نوازنے کی پالیسی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ۔ر)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت سٹی صدر شہزاد نوری کے زیر صدارت پیپلز پارٹی گلگت سٹی کا اہم اجلاس ہوا اجلاس میں تنظیمی اموار پر مشاورت اور موجود ہ حکومت کی جانب سے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی سکیموں میں کرپشن اور مند پسند افراد کو نوازنے کی پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ حفیظ الرحمن نے الیکشن کمپین شروع کیا ہے اور اس مقصد کے لئے بلدیاتی فنڈز محلوں میں تقسیم ہو رہے ہیں محکمہ ایل جی اینڈ آر ڈی کے حکام آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر حفیظ الرحمن کی ہدایت پر فنڈز کو حلقے کے افراد کو تقسیم کر رہے ہیں۔اجلاس میں ایل جی اینڈ آر ڈی کی جانب سے فنڈز کی بندربانٹ کی شدید الفاظ میں مذکت کی گئی اور فنڈز کی سر عام بندربانٹ کے باؤجود تحقیقاتی اداروں بالخصوص نیب کے پر اسرار خاموشی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ نیب کو فوری طور پر ایل جی اینڈ آر ڈی کے ریکارڈ کو قبضے میں لینے کی ضرورت ہے اس سے قبل کہ ریکارڈ میں ہیراپھیری نہ کی جائے۔اجلاس میں بڑی تعداد میں عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی اور نیب سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فویر طور پر ایل جی اینڈ آرڈی کے فنڈز کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لئے ایل جی اینڈ آر ڈی کے ریکارڈ کو قبضے میں لیں اور تحقیقات کا آغاز کریں۔

مزید دریافت کریں۔