ہنزہ نیوز اردو

موجودہ ٹمبر پالیسی میں گلگت بلتستان کی عوام کیلئے کوئی خاطر خواہ فائدہ شامل نہیں تھا اس حوالے سے جی بی کی عوام میں تشویش پائی جاتی ہے : محمد عمران وکیل

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ ر)صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات محمد عمران وکیل نے کہا ہے کہ موجودہ ٹمبر پالیسی میں گلگت بلتستان کی عوام کیلئے کوئی خاطر خواہ فائدہ شامل نہیں تھا اس حوالے سے جی بی کی عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ڈاؤن اور جی بی کیلئے جرمانہ و ریالٹی ایک ہی نرخ مقرر کی گئی تھی جوکہ گلگت بلتستان کی عوام کے مفاد میں نہیں تھا ۔گلگت بلتستان کی غریب عوام جومہنگے داموں دیامر سے لکڑی گلگت لا نے کی گنجائش نہیں رکھتے ان کے لئے ٹمبر پالیسی میں خاص رعایت دینے کیلئے پالیسی کو زیر غور لا رہے ہیں جس میں حکومت اور عوام دونوں کو فائدہ پہنچے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے امنگوں کے مطابق صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی عوام کے لئے رعایتی ریٹ پر لکڑی فراہم کرے گی جس سے لوگوں کی ضروریات بھی پوری ہونگی اور گلگت بلتستان کے جنگلات پر بوجھ بھی کم ہوگا ۔ اس حوالے سے میری وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے میٹنگ بھی ہوئی ہے جس میں وزیر اعلیٰ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کر دی ہے اور رواں مہینے کے آکر تک گلگت بلتستان کی عوام کو ایک اچھی خوشخبری دینگے ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کی عوام کو ریلیف دے ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ صوبائی حکومت عنقریب گلگت بلتستان کی عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اچھی ٹمبر پالیسی ترتیب دیگی جس سے گلگت بلتستان کی عوام استفادہ حاصل کر ینگے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر