ہنزہ نیوز اردو

موجودہ صوبائی حکومت کے دو سالہ کارکر دگی سابقہ حکومت کے پانچ سالوں سے بہتر ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت( پ ر )گریجویٹ رائٹس فورم کے چیف آرگنائز ر شفقت اللہ قریشی نے کہاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کے دو سالہ کارکر دگی سابقہ حکومت کے پانچ سالوں سے بہتر ہے ، وزیر اعلیٰ حافظ ھفیظ الر حمن نے گلگت بلتستان کو لندن بنادیا ہے ، ان کے کارکر دگی اور پالیسی سے جی بی ترقی کے راہ میں گامزن ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کو سرنجام تک پہنچا یا ہے اور علاقے میں بے تحاشا ترقیاتی کام کیے ہیں ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے طلباء کے حوصلہ افزائی کیلئے بہت سے اعلانا ت کیے ہیں جو کہ خوش آئند ہے ،اس کے بدولت طلباء و طالبات میں تعلیم سے اور بھی محبت اور لگن پیدا ہوگا۔انہوں نے کہا دوسری سیاسی جماعتیں موجودہ صوبائی حکومت کے علاقے کیلئے اچھے کام کرنے پہ بوکھلاہت کے شکار ہو گیے ہیں اور تنقید برائے تنقید میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے کاوشوں سے گلگت بلتستان دن بدن ترقی کر رہا ہے مخالفین اپنی مستقبل کو دیکھ رہے ہیں اور عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے اخبارات میں غلط بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں موجودہ حکومت پھر سے اقدار میں آئی گی اور عوام صوبائی حکومت کے کارکر دگی سے بہت خوش ہیں۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ