ہنزہ نیوز اردو

ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ہنزہ میں 70واں جشن آزادی پاکستان نہایت جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

 

ہنزہ۔۔ یوم آزادی پاکستان کے موقع پرہنزہ پولیس اور لیویز کے چاق چوبند دستے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کر رہے ہیں ۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ہنزہ میں 70واں جشن آزادی پاکستان نہایت جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا جسکے تحت سرکاری سطح پر مزکزی ہنزہ گورنمنٹ ڈگری کالج علی آباد میں پر وقار تقریب منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈی سی ہنزہ برہان افندی تھے ۔ اس موقع پر بحثیت مہمان خصوصی نے اپنے خطا ب میں کہا کہ سا سامراجی طاقتوں سے ہامرے عظیم رہنماوں کی کوششوں سے آزادی ملی ہے ہمیں ہمارے رہنماوں قربانیوں اور کوششوں سے آزادی ملی ہے اور ہمیں افسوس ہے جس سوچ کے لئے مملکت پاکستان کی بنیاد بانی پاکستان محمد علی جناح ، علامہ اقبال کی سوچ پر اتر نہیں سکے ہمیں ان کی سوچ اور جس بنیاد پر پاکستان کو آزادی کیا تھا ہمیں اسُ س پر عمل کرنا ہو گا اور ہماری انے والی نسلوں کے لئے اس ملک کی تعمیر و ترقی میں پنا کردار ادا کر نا ہو گا ہم اس ملک کی تعمیر اور ان بنیادوں پر استوار کرینگے جس کا خواب قائد اعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ ہمیں کستان کو اندرونی و بیررونی ساز شوں سے بچانا ہمارے فرض ہے انتہائی اس موقع پر ہنزہ پولیس اور لیویز اور پائپ بینڈ کے چاقو چوبند دستے نے سبز ہلالی پر چم کو سلامی دی ۔ جشن ازادی پاکستان کے موقع پر ضلع بھر کے سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے طلباء نے نعت خوانی، تقریر اور ملی نغمے بھی پیش کئے ۔ جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ضلع ہنزہ لائین ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان ، طلباء ، اساتذہ اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔ جبکہ دوسری جانب مختلف مقامات ۔ گلمت، مایون ،حسین آباد ناصر آباد شناکی ، سوست اور دیگر اعلاقوں میں جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریبات منعقد ہو ئے۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی برہان افندی اور ایس پی ہنزہ آصف امین اعوان نے تقریب میں شریک طلباء میں انعامات تقسیم کر دئے۔

sir

ہنزہ۔۔ جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی تقریب سے ڈی سی اور ایس پی ہنزہ و دیگر خطاب کر رہے ہیں۔

مزید دریافت کریں۔