ہنزہ نیوز اردو

ملک دیگر حصوں کی طرح ہنزہ کے مختلف علاقوں میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تاریخی یکجہتی ریلی اور تقریبات منعقد کئے گئے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) ملک دیگر حصوں کی طرح ہنزہ کے مختلف علاقوں میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تاریخی یکجہتی ریلی اور تقریبات منعقد کئے گئے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے زیر نگرانی سٹی تھانہ علی آباد سے ریلی نکالی گئی شاہراہ قراقرم سے ہوتے ہوئے ڈائمنڈ مارکیٹ چوک علی آبادمیں جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ریلی میں آل ہنزہ سیاسی پار ٹیوں کے علاوہ بزنس ایسوسی ایشن سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے ملازمین بوائے سکاوٹس اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے عوام نمبردارن اور عمائدین کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔ اس موقع پر کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کی حمایت کرتے ہوئے بزنس ایسوسی ایشن ہنزہ کے کال پر شٹرڈاون ہٹرتال کرتے ہوئے ریلی میں شریک ہوئے۔اس موقع پر ڈی سی ہنزہ فیاض احمد، پی پی پی کے سینئر رہنما فدا کریم، صدر پی ٹی آئی باقر تہحان، نمبردار اسلم اور صدر پی ایم ایل ن ہنزہ جاوید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر مودی فاشسٹ مودی سرکار کی جانب سے گزشتہ تین ماہ سے دنیا کے بدترین کارفیو اور عوام کو نظر بند کرنے کے علاوہ بے گناہ افراد کی قتل اور دیگر مظالم اور زیادتیوں پر بھر پور مذمت کرتے ہوئے عہد کیا کہ جب تک کشمیر کے بے گناہ عوام پر مظالم اور ان کی آزادی تک کشمیریوں کی ساتھ یکجہتی جاری رہے گی۔ یکجہتی کشمیر کے حوالے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مسلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ میں کشمیر ی بھائیوں کے حق رائے دہی کیلئے قرادادیں منظور کی جا چکی ہے ان کو مد نظرف رکھتے ہوئے عالمی برداری سے مطالبہ کیا ہے کہ(اقوام متحدہ) کی قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنی حق رائے اظہار کرنے کا حق دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کشمیری عوام کا آواز بن کر اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سے تاریخی خطا ب اور دیگر عالمی رہنما کے سامنے کشمیر کا مسلہ اجاگر کیا ہے انشاللہ ان کی آزادی تک جدو جہد اور حمایت جاری رہیگی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وی ہندوستان کی ہٹ دھرمی کو روکے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی جو کہ کشمیری بھائیوں کے لئے ان کی عزائم ٹھیک نہیں سہے ان کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ مسلمانوں کو کسی طور پر جینے نہیں دیا جائے۔ کشمیر میں مسلمانو ں کا قتل عام اور گزشتہ چند مہنوں سے عوام کی نظر بندی اور کرفیواس بات کا ثبوت ہے اور ہندوستان کبھی بھی پاکستان اور کشمیر کے مسلمانوں کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا۔ ۔مقررین نے مزید کہا کہ مسلمان دنیا میں جہاں کہیں بھی بستے ہے ایک جسم کے مانند ہے آج کشمیر میں ظلم ہورہا ہے کشمیریوں کا ناحق خون بہا یا جارہا ہے۔ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانو ں سے اپیل کیا کہ کشمیریوں کی حق کے لئے اپنا آواز اٹھائے اور جو مظالم ان پر اوپر ہندوستان کر ہی ہے بھر پور مذمت کیا جائے۔ اور مطالبہ کرے کہ کشمیریوں کو کی قراداد وں کے مطابق ان کا حق دیا جائے اور ہمیں یقین ہے کہ ایک دن کشمیر کا خون رنگ لائے گا اور وہ ہندوستان لے افواج کے قبضے سے آزاد ہو کر رہے جائیگے۔انشااللہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

 

مزید دریافت کریں۔