ہنزہ نیوز اردو

ملک بھر سمیت گلگت بلتستان کے عوام نے آئی ایم ایف کی مرضی سے تیار کیا گیا بجٹ مسترد کردیا ہے:رانی صنم بی بی فریاد

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔


گلگت : پاکستان مسلم لیگ ” ن” گلگت بلتستان برائے خواتین ونگ کی صوبائی ترجمان (سکریٹری اطلاعات) رانی صنم بی بی فریاد نے کہا ہے کہ ملک بھر سمیت گلگت بلتستان کے عوام نے آئی ایم ایف کی مرضی سے تیار کیا گیا بجٹ مسترد کردیا ہے جو کہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین اور عوام دشمن بجٹ ہے۔ غریبوں پر مہنگائی کا بم گرانے کے بعد حواس باختہ ہوکر نالائق وزیر اعظم کو ایسے وقت میں قوم سے خطاب کرنا پڑا جس وقت پوری قوم سوئی ہوئی ہوتی ہے۔ تقریر میں ان کا لب و لہجہ بھی ایسا ہی تھا جو کنٹینر میں عوام سے جھوٹ بولتے ہوئے اپنا یا کرتے تھے۔ چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے نیازی حکومت کے کرپٹ ترین لیڈر جہانگیر ترین کو راتوں رات اربوں روپے کا فائدہ دیا گیا۔ سیمنٹ، اسٹیل، چکن، دودھ، مشروبات و دیگر اشیائے خوردنی سمیت بجلی اور گیس کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کرکے صرف اور صرف غریبوں کی زخموں پر نمک پاشی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان کا پسماندہ خطہ جہاں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کی انتھک محنت اور کوششوں سے ترقیاتی منصوبوں کے عمل میں تیزی آرہی تھی۔ وفاقی حکومت نے یہاں کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں کٹوتی کرکے حقوق سے محروم اس خطے کے غریب عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے مگر گلگت بلتستان کے عوام اپنے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن کی خداد اد صلاحیتوں سے پُر اُمید ہیں کہ وہ اپنی بہتر حکمت عملی کے ذریعے ترقیاتی عمل میں تیزی جاری رکھیں گے۔رانی صنم فریاد نے مذید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی لیڈر و پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف میاں محمد حمزہ شہباز اور پی پی پی کے سربراہ آصف علی زرداری کی گرفتاری عوام دشمن بجٹ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ جب ملک میں عام انتخابات ہوں تو گرفتاریاں، سینٹ کے الیکشن کے دوران گرفتاریاں اور اب عوام دشمن بجٹ کو پیش کرتے وقت اور ممکنہ اپوزیشن جماعتوں کی تحریک کے وقت گرفتاریاں، ملک بھر کے عوام سمجھ چکے ہیں جنہیں مذید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ہے۔ مریم بی بی کے مطابق اب نیازی نے بہت جلد لندن بھاگ جانا ہے جہاں ان کے بچے اور سب کچھ ہیں۔ اقتدار کی لالچ میں یہ شخص اس حد تک اندھا ہوچکاہے کہ اداروں کے مابین غلط فہمیاں پیدا کرکے اپنے مقاصدکی تکمیل چاہتاہے اور اب تو سرعام اسلامی اقدار اور تاریخ پر بھی مذاق کرنا شروع کردیاہے جس کا حشر پرویز مشرف سے بھی برا ہوگا۔  

مزید دریافت کریں۔