ہنزہ (اجلا ل حسین): صوبائی حکومت کے خصوصی سفارش پر کھولی جانے والی پاک چین بارڈ ایک ہفتے بعد گزشتہ روز بند کر دی گئی، ڈی سی ہنزہ نے کہا کہ پاک چین بارڈر پر تجارت کرنے والے تاجروں کا گزشتہ سال کا پھسا ہو ا درجنوں کنٹینرز جو کہ چین میں پھس گئے تھے صوبائی حکومت کے خصوصی سفارش پر وفاقی حکومت نے پاک چین سرحد خنجراب کے راستے کو ایک ہفتے کے لئے کھول دیا تھا محکمہ داخلہ کے جانب سے احکامات کی روشنی میں گزشتہ روز بند کر دیا گیا، انہوں نے کہا کہ پاک چین سرحدکو خصوصی طور پر کھولنے کی وجہ سے خنجراب جانے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی رسائی خنجراب تک دفعہ144کے تحت بند تھا تاہم گزشتہ روز سے ہی ملکی سیاح ہو یا مقامی افراد خنجراب بارڈر تک رسائی کی اجازات دی گئی ہے ہر کوئی سیاح خنجراب بارڈر تک جا سکیں گے۔
![](https://urdu.hunzanews.net/wp-content/uploads/2019/11/art-urdu-300x150.gif)
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ