ہنزہ نیوز اردو

معاشرہ اگر تعلیم یافتہ ہو تو ترقی کی راہیں وہاں خود بخود کھل جاتی ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(نامہ نگار)گلگت صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ معاشرہ اگر تعلیم یافتہ ہو تو ترقی کی راہیں وہاں خود بخود کھل جاتی ہے اور خواتین کی تعلیم سے ہی معاشرے میں تبدیلیاں آتی ہے۔ اس لئے اپنے بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے۔ حلقہ 3کے عوام ایک تعلیم یافتہ قوم ہے اس لئے اُن کے حلقے میں 3ارب کی سکیمں چل رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعمیرات نے دینور ڈگری کالج میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ اُنہوں نے کہا کہ حلقہ 3کے عوام اپنے مشترکہ مفاد کے لئے متحد ہو جائیں دینور میں کالج اور ہسپتال ہم سب کی مفاد میں ہے ۔ اتحاد و اتفاق سے نہیں رہیں گے تو آپ کی زمینیں آپ کے ہاتھوں سے نکل جائے گا زمینوں کے لئے اگر عدالت جائیں گے تو حکومت کے پاس جائے گا اس لئے سب مل کر متفقہ لاعمل بنائیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اپنے ذاتی مفاد کو چھوڑ کر ایک ہو نے کی ضرورت ہے اپنے بچوں کی مستقبل کو بچانے کے لئے کالج کے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کالج اور ہسپتال کو درپیش صاف پانی کے مسلے کو مل بیٹھ کر حل کرے۔ صوبائی وزیر تعمیرات نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ اگلے سال اوشکھنداس میں ایک گرلز کالج تعمیر کرواور اگلے سال انشااللہ اس پر بھر پور کوشش کر ونگا۔ ایک ہفتے کے اندر سلطان آباد میں گرلز کالج کی سنگ بیناد رکھی جائے گی تاکہ خواتین کو اُن کے گھر کی دہلیز پر تعلیم میسر ہو۔ مزید اُنہوں نے کہا کہ علاقے میں ترقی کے لئے امن اہم چیز ہے اور الحمداللہ گزشتہ دو سالوں سے گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ(ن) نے امن قائم کیا ہے امن ہو گا تو اُس علاقے میں کاروبار ہو گالوگوں کی معیار زندگی بلند ہو گی سیاحت کے موقع پید اہونگے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے گلگت بلتستان کے میں سٹرکوں کا ایک جال بچھایا ہے سٹرکوں کی وجہ سے رابطہ ہو تا ہے اورعلاقے میں سیاحت کی فروغ میں مدد ملے گی۔ بگروٹ جو کہ گلگت بلتستان کے خوبصورت علاقوں میں شمار ہو تا ہے اس علاقے سیاحت کو مذید پروان چھڑھانے کے لئے ہم نے روڈ تعمیر کیا ہے تاکہ لوگوں وہاں جائیں اور اس خوبصورت علاقے کو دیکھیں۔ 3ارب کی لاگت سے 45کلومیٹرنلتر روڈ تعمیر ہو گا۔ حلقہ3میں 3بڑے پل تعمیر کر ینگے۔ سلطان آباد تاکہ چھملس داس ، محمد آباد تا کے کے ایچ اور جلال آباد تا کے کے ایچ بڑے پل تعمیر کریئنگے ان پلوں کی تعمیر سے علاقے کی اہمیت میں اضافہ ہو گا۔ ہم نے حراموش سے لے کر جگلوٹ گورو تک 3ارب کی لاگت سے ترقیاتی کام کا آغاز کیا ہے یہ صرف ہماری اڑھائی سال کی کارکردگی ہے ۔اُنہوں نے مذید کہا کہ میں نے عوام سے کو ئی وعدہ نہیں کیا تھا۔ عوام نے جو مجھ پر اعتماد کیا تھا وہ پورا کر رہا ہوں۔ علاقے کے چھوٹے چھوٹے مسائل باہمی گفت وشیند سے حل کرینگیاور علاقے کی ترقی کے لئے ہم سب مل کر کا م کرینگے۔ صوبائی وزیر نے کالج میں پانی کے مسائل کو اوشکھنداس اور دینور عمائدین کے ساتھ مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کالج کو درپیش ٹرانسپورٹ کے حوالے سے وزیراعلیٰ سے بات کر کے اس مسلے کا بھی حل نکالا جائے گا۔ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ 3کے صدر ندیم اللہ بیگ، پرنسپل دینور ڈگری کالج سید تہذیب الحسن، نمبر دار اوشکھنداس ماتم شاہ اور نمبردار دینور رفیق نے بھی خطاب کیا اور صوبائی حکومت، وزیر تعمیرات کے کاوشوں کا سراہا۔ ایکسین علی مظفر نے صوبائی وزیر تعمیرات کو کالج کے بارے میں بریفنگ دی ۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ