ہنزہ نیوز اردو

مسلم لیگ ہنزہ کا کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے چندلوگ اپنے ذاتی مفادات اور ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے لئے اپنی سیاست چمکارہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے سینئر نائب صدر مشہور عالم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ہنزہ کا کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے چندلوگ اپنے ذاتی مفادات اور ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے لئے اپنی سیاست چمکارہے ہیں۔ ان کی صرف ہنزہ میں نہیں بلکہ اپنے گاؤں میں بھی کوئی حیثیت نہیں ہے اور ان کا اپنے گھروں میں بھی کوئی سنتا نہیں ہے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان ،رانی عتیقہ اور شاہ سلیم خان کی سربراہی میں ہنزہ دن دگنی رات چگنی ترقی کررہا ہے اور پورے ہنزہ کے ہر گاؤں حسین آباد سے لے کر چپورسن تک ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہوا ہے جن میں حسین آباد میٹل روڈ ،مایون 5سو کلوواٹ پاور ہاوس ،خانہ آباد میں گورنر کی خصوصی گرانٹ سے بننے والا گراونڈ ،ناصر آباد واٹر سکیم ،علی آباد تا کریم آباد میٹل روڈ ،چپورسن روڈ اور مسگار پاور ہاوس قابل ذکر ہیں اس کے علاوہ بھی بہت سے کام پائپ لائن میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین چور مچائے شور کے مترادف اخبارات میں غلط بیانی کررہے ہیں اور جن لوگوں نے کرنل عبید کو سہانے خواب دیکھائے تھے ان کی وجہ سے آج کرنل عبید خوار ہورہے ہیں وگرنہ وہ آج ٹیکنوکریٹ یا رکن کونسل ہوتے۔ مشہور عالم نے مزید کہا کہ ہنزہ میں بجلی کا بحران سابقہ ادوار میں بجلی کے میگا پراجیکٹس پر کام شروع نہیں کرنے کی وجہ ہے جس کی وجہ سے پورا ہنزہ اندھیرے میں ڈوباہوا تھا لیکن گورنر اور رانی کی ذاتی کوششوں سے چایئنہ سے منگوائے گئے تھرمل جنریٹر سے بجلی کے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جارہاہے

مزید دریافت کریں۔