سکردو( مہدی اکمل): مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سکیرٹری احسن اقبال نے گلگت بلتستان الیکشن کے لیے پارٹی کے 18 امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ 6 حلقے فی الحال خالی چھوڑے ہیں۔ حیران کن طور پر حلقہ ایک گلگت ایک (جعفراللہ کا حلقہ) حلقہ 14 استور 2 (برکت جمیل) اور حلقہ 18 دیامر 3 (عمران وکیل کا حلقہ) کو بھی پینڈنگ رکھا ہے۔ حلقہ 8 سکردو 2 اور حلقہ 9 سکردو 3 (ناشاد کا حلقہ) بھی خالی پڑے ہیں۔
حلقہ 10 روندو پر احسن اقبال نے ایڈوکیٹ غلام حسین کا نام لیا، غالب امکان یہی ہے کہ احسن اقبال نے یہاں سے سہوا ایڈوکیٹ غلام حسین کا نام لیا کیونکہ ایڈوکیٹ غلام حسین حلقہ 23 گانچھے 2 سے امیدوار ہیں۔ اور اگر روندو میں بھی کوئی ایڈوکیٹ غلام حسین ہے تو روندو کے دوست رہنمائی کریں۔
الیکٹیبلز کے پارٹی سے اڑان بھرنے کے بعد مسلم لیگ ن کو زیادہ تر حلقوں سے نوآموز اور غیر معروف امیدوار اتارنے پڑے ہیں۔
حلقہ 2 گلگت 2 حفیظ الرحمان، حلقہ 3 گلگت 3 ذوالفقار علی، حلقہ 4 نگر ایک عارف حسین، حلقہ 5 نگر 2 سجاد حسین، حلقہ 6 ہنزہ ریحان شاہ، حلقہ 7 سکردو اکبر تابان، حلقہ 11 کھرمنگ انجینیر شبیر، حلقہ 12 شگر طاہر شگری، حلقہ 13 استور ایک فرمان علی، حلقہ 15 دیامر ون عبدالواجد، حلقہ 16 دیامر 2 محمد انور، حلقہ 17 دیامر 3 صدر عالم، حلقہ 19 غذر عاطف سلمان، حلقہ 21 غذر حلقہ 23 گانچھے 2 غلام حسین، حلقہ 24 گانچھے 3 منظور حسین شامل ہے
مضامین
جب ناچ اور گانا سرکاری سطح پر ترجیح بن جائے
دنیا کی تاریخ میں قوموں کی کامیابی یا ناکامی کا دارومدار ہمیشہ ان کی فکری،معاشی، علمی، سائنسی، معاشرتی اور اخلاقی بنیادوں پر رہا ہے۔ وہ