گلگت 30 اپریل، 2016ء – ہنزہ نیوز(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن دیامر کے سنےئر رہنما چودھری جعفر خان نے کہا ہے کہ معروف سیاستدان و رکن کونسل سید افضل کی مسلم لیگ ن میں شمولیت دیامر کے لیگی کارکنوں کی فتح ہے ۔سید افضل اپنی ماضی کی طرح آئندہ بھی دیامر کے عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائینگے ۔اپنی ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سید افضل کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہوگی اور یہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی دور اندیشی اور عوامی لیڈر ہونے کا ثبوت ہے اور سید افضل دیامر کے عوام کے توقعات کے پیش نظر ماضی کی طرح آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہینگے ۔ان کی شمولیت پر دیامر کے تمام پارٹی کارکن ان کو اور تمام ضلعی عہدیداروں غندل شاہ ،عبدالوحید سمیت اعلیٰ لیڈر کو مبارکباد پیش کرتی ہے ۔