ہنزہ نیوز اردو

مریضوں کی خدمت ہماری عبادت ہے ، کوئی بھی ملازمین اس شعبے میں چھوٹا بڑا نہیں ہے، ہم سب پر فرض ہے بحثیت ملازمین ملیکر عوام کی خدمت کرئینگے:ڈاکٹر زعیم ضیاء

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین ) مریضوں کی خدمت ہماری عبادت ہے ، کوئی بھی ملازمین اس شعبے میں چھوٹا بڑا نہیں ہے، ہم سب پر فرض ہے بحثیت ملازمین ملیکر عوام کی خدمت کرئینگے اور مریض بڑی امیدوں کے ساتھ ہمارے پاس اتے ہیں اس میں مریضوں کی دعا کے علاوہ اللہ کی رضائی بھی ہمارے لئے ہیں۔ ہنزہ پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے نو تعینات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ہنزہ ڈاکٹر زعیم ضیاء کے اعزاز میں منعقدہ ویلکم پارٹی میں سینئر ڈسپنرز، اور ڈاکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہے کہ ہمارے ملازمت انسانیت کی خدمت کے لئے لئے ہیں اللہ تعالی نے فرماہا ہے جس نے ایک انسان کی جان بچائی ہیں اُ س نے انساینت کی جان بچائیں ہیں اسلئے میں بحیثت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ہنزہ تعینات ہو چکا ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ ضلع ہنزہ ایک تعلیم یافتہ معاشرہ ہے انشااللہ ہم سب ملیکر کوشش کرئینگے کہ ضلع ہنزہ کے عوام نجی صحت کے مراکز میں جانے کے بجائے سرکاری ہسپتالوں میں وہ سہولیت فراہم کرئینگے جس سے نہ صرف غریب عوام کو فائدہ ملے بلکہ امیر طبقہ بھی سرکاری ہسپتالوں سے فائدہ لے سکیں ۔ نو تعینات ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر زعیم ضیاء نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف سے مخاطب میں کہا کہ یہ سب کچھ تب ممکن ہے جب ہم سب ملیکر ایک خاندان کی طرح ضلع بھر کے ڈسپنسیریوں اور ہسپتالوں میں وہ سہولیت دیں سکے جہاں پر نجی صحت کے مراکز میں سہولیات دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع ہنزہ کے ہیڈ کواٹر ہسپتال وہ ہسپتال ہے جہاں پر نہ صرف سنٹر ہنزہ بلکہ تحصیل گوجال اور ضلع نگر کے مریض بھی اس سے فائد لیتے ہیں اس لئے سول ہسپتال علی آباد کے عملہ اور ڈاکٹرز تین شفٹوں میں کام کرئینگے جبکہ کریم آّباد ، گلمت اور دیگر ضلع بھر کے ڈسپنسیریوں میں پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈاکٹر 8گھنٹوں کے علاوہ آن کال متعلقہ اسٹیشن پر موجود ہو نگے جوں ہی مریض لیٹ ٹائم میں جائے گا ڈاکٹر ز اور میرامیڈیکل سٹاف کو بلایا کو بلا کر مریض کا چیک اپ کیا جائے گا جس کے بعد مریض کو ریفر کرنے کی ضرورت پڑی تو ہیڈکواٹر سول ہسپتال علی آباد منتقل کیا جائے گا جہاں پر لیڈی ہیلتھ ڈاکٹر کے علاوہ مرد ڈاکٹر اور پیر میڈیکل سٹاف تین شفٹوں میں موجود ہونے کے ساتھ ہسپتال میں مریض کو ایڈمٹ کیا جائے گا جس کی وجہ سے چھوٹی سے چھوٹی بیماری کے لئے گلگت جانا نہ پڑیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او نے مزید کہا کہ انشاللہ عوام کی دعائیں اور بالا حکام کے تعاون سے ضلع بھر کے مختلف ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کے لئے سابقہ تین سے چار ڈاکٹروں علاوہ تقریباً9ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہیں پچھلے دس دنوں کے اندر مختلف ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں اپنی خدمت سر انجام دیں رہے ہیں ہم عوام ہنزہ سے امید کرتے ہیں کہ اپنے متعلقہ نزدیکی ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں مریضوں کا معائینہ کرا دیں تاکہ ڈاکٹروں کے مشورہ کے مطابق ضلع کے دیگر ہسپتالوں میں ریفر کر سکیں۔ڈی ایچ او ہنزہ نے پیرامیڈیکل سٹاف ملازمتی مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بحیثت ڈی ایچ او اپ کے مطالبات کو بالاحکام تک پہچانے کے علاوہ اُس کے حل نکالنے میں اپنا کردار ادا کروں گا جس کے لئے پیرامیڈکل سٹاف پر بھی فرض ہوگا کہ جائز مطالبات کی حق کے حصول کے لئے محکمانہ انداز میں مطالبات کریں تاکہ مطالبات کی حل میں ہمارے لئے بھی آسانی پیدا ہو سکیں۔ اس موقع پر پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر سلیم حیدر نے نو تعینات ڈی ایچ اور ڈاکٹر زعیم ضیاء کو ضلع ہنزہ میں تعیناتی پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پیر میڈیکل سٹاف ہنزہ نو تعینات ڈی ایچ او کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کی یقین دلاتے ہیں اور مریضوں کو طبی سہولیت فراہم کرنے میں اپ کے نگرانی میں دن رات کوششیں کرتے ہوئے پہلے سے بھی زیادہ محکمہ صحت کا نام روش کرنے میں اپنا کردار ادا کرئینگے ۔ انہوں نے کہا چونکہ نو تعینات ڈی ایچ او ہنزہ ایل قابل دیندار اور نوجوان قیادت ہیں انشااللہ ان کے احکامات کو بجا لاتے ہوئے ہم سب لیکر کر عوام کی خدمت کرئینگے ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ