لوئر چترال ( منیر بیگ جوھر) مروئی معمولی تنازعہ پر چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی قتل!تفصیلات کے مطابق مروئی میں انتہائی معمولی گھریلو تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے چھری کے وار سے بڑے بھائی کو قتل کر ڈالا۔ ایس پی انویسٹیگیشن کے مطابق حاجی بیگ کے معصوم بچے نے بستر پر پیشاب کیا جس پر ان کے بڑے بھائی شیر محمد نے برا منایا اسی بات پر دونوں بھائیوں کے مابین تکرار ہو گئی، اسی اثناء میں حاجی بیگ نے بڑے بھائی پر چھری سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا، جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہسپتال چترال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
چترال پولیس کے مطابق قاتل کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مقتول کی جسد خاکی ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ