ہنزہ نیوز اردو

محکمہ صحت ضلع ہنزہ سے تنخواہ لینے والے دس ڈاکٹروں سمیت 39 ملازمین گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں ڈیوٹیاں دے رہے ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ) محکمہ صحت ضلع ہنزہ سے تنخواہ لینے والے دس ڈاکٹروں سمیت 39 ملازمین گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں ڈیوٹیاں دے رہے ہیں جبکہ ضلع ہنزہ محکمہ صحت میں ملازمین کی کمی کی وجہ سے دشوار گزار علاقہ شمشال کی پوری آبادی ایک ایل ایچ وی کے رحم و کرم پر ہے یوں تو پورے ضلعے کے ہسپتالوں ، ڈسپنسریوں میں پیرامیڈیکل سٹاف کی کمی ہے ایسے میں درجنوں ہنزہ کے ملازمین کا دیگر اضلاع میں ڈیوٹی دینا حیران کن عمل ہے ضلع ہنزہ میں پہلے ہی صحت کے بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ضلع میں دس سے زیادہ ڈسپنسریاں ، اور دو بی ایچ یوز بغیر پی سی فور کے چل رہے ہیں ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ڈسپنسریوں اور بی ایچ یوز کا پی سی فور منظور نہ ہونے سے محکمہ صحت ہنزہ کو ملازمین کی کمی کا سامنا ہے عوام نے منتخب نمائندے اور محکمہ صحت کے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعے کے درجنوں ڈسپنسریوں کے فوری پی سی فور منظور کراکے اورمحکمہ صحت ہنزہ سے جو بھی ڈاکٹرز اور دیگر ملازمین دیگر اضلاع میں ڈیوٹیاں دے رہے ہیں ان کو فوری طور پر ہنزہ کے مختلف ہسپتالوں میں ڈیوٹی کو یقینی بنائے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ