گلگت ( پ ر)محکمہ ایکسائزو ٹیکسیشن جی بی میں بھریتوں کو انتہائی شفاف اور میرٹ پر کرنے کے لےئے متعلقہ ETO’sکے دفاتر میں درخواستیں جمع کروائی جارہی ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ بھرتیوں کے سلسلے میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیئے کسی قسم کی سفارش اور دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہر شخص اپنی اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر بھرتی ہو گا۔ جسمانی قابلیت جانچنے کے لےئے پاک آرمی کی خدمات حاصل کرنے کے لےئے درخواست گزاری گئی ہے۔امیدواروں کے جسمانی ٹیسٹ کے لےئے KIUسے CPOچوک تک دوڑ لگوائی جائے گی۔ اس کے علاوہ تمام تحریری امتحان لالک جان سٹیڈیم میں ہوں گے۔ امیدوار بھر پور تیاری سے آئیں۔ اس کے علاوہ NTS کو دی گئی پوسٹوں کے لےئے پورے پاکستان کے بڑے شہروں میں امتحانی مراکز رکھے گئے ہیں۔
مضامین
جب ناچ اور گانا سرکاری سطح پر ترجیح بن جائے
دنیا کی تاریخ میں قوموں کی کامیابی یا ناکامی کا دارومدار ہمیشہ ان کی فکری،معاشی، علمی، سائنسی، معاشرتی اور اخلاقی بنیادوں پر رہا ہے۔ وہ